مالی: جہادی گروپ نے کرائے کے 4 روسی قاتلوں کو ہلاک کردیا
👁️ 30 بار دیکھا گیا
مالی: جہادی گروپ نے کرائے کے 4 روسی قاتلوں کو ہلاک کردیا
بماکو (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/روئٹرز)بالقاعدہ سے تعلق رکھنے والے ایک جہادی گروپ نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ اس نے وسطی مالی کے بانڈیا گارا میں تصادم کے دوران چار کرائے کے قاتلوں کو ہلاک کر دیا۔ ان لوگوں کا تعلق روس کی نجی عسکری کمپنی واگنر سے تھا۔
Al Qaeda's affiliate in Mali claimed on Monday it had killed four mercenaries from Russia's private military firm Wagner Group in an ambush around Bandiagara in central Mali. https://t.co/HMtPyPmvRk
— Reuters Africa (@ReutersAfrica) August 16, 2022
جہادی تنظیموں کے بیانات پر نگاہ رکھنے والے انٹلیجنس گروپ ‘سائٹ’ کے مطابق جماعت نصرت الاسلام و المسلمین (جے این آئی ایم) کے میڈیا ونگ نے ایک بیان میں کہا کہ موپتی علاقے میں اس کے جنگجووں اور کرائے کے قاتلوں کے درمیان ہفتے کے روز جھڑپ ہوگئی۔
دو مقامی سرکاری عہدیداروں نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ اواخر ہفتہ کو بانڈیا گارا میں جہادیوں کے ہاتھوں چار روسی مارے گئے۔ ہسپتال کے ایک ذرائع نے بھی “لڑائی کے دوران چار روسیوں کی ہلاکت” کی تصدیق کی ہے۔
مالی سن 2012 میں اسلامی عسکریت پسندوں کے عروج کے بعد سے ہی عسکریت پسندی سے نبردآزما ہے جبکہ اس کا دائرہ پڑوسی ملکوں تک پھیل چکا ہے۔ اس کی وجہ سے مغربی افریقہ کے ساحل علاقے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔
روس کی نجی عسکری کمپنی واگنر نے مالی فوج کو گزشتہ برس سینکڑوں ‘کرائے کے قاتل’ سپلائی کرنے شروع کیے تھے۔ اس کے بعد سے ہی حقوق انسانی کے گروپ اور مقامی رہائشی ان کرایے کے قاتلوں پر شہریوں کے قتل عام کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔ تاہم واگنر نے اب تک ان الزامات کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
واگنر کمپنی کی تعیناتی کی وجہ سے مالی پر ماضی میں حکمرانی کرنے والے اور اس کے روایتی حلیف فرانس نے ملک سے اپنی فوجیں نکال لی تھیں۔
روسی حکومت واگنر کمپنی کے اہلکاروں کی مالی میں موجودگی کا اعتراف تو کرتی ہے تاہم مالی حکومت کا کہنا ہے کہ انہیں نجی سکیورٹی خدمات فراہم کرنے کے بجائے روسی فوج کی جانب سے مالی فوج کو تربیت دینے کے لیے رکھا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 303 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8947 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4788 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3562 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2727 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2552 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C