مردان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کچہری خودکش حملے کا مرکزی ملزم گرفتار
👁️ 59 بار دیکھا گیا
مردان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کچہری خودکش حملے کا مرکزی ملزم گرفتار
مردان (نمائندہ ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کچہری خودکش حملے میں ملوث مرکزی ملزم کو محب بانڈہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی مردان ریجن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران مردان کچہری خودکش دھماکے کے مرکزی ملزم دہشت گرد تلاوت عرف خُلا کلے کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد کی گرفتاری کے لیے خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے گرفتاری کے بعد ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ ملزم سے مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد تلاوت عرف خُلا باجوڑ کا رہائشی ہے اور دہشت گردی کی غرض سے محب بانڈہ میں موجود تھا۔
واضح رہے کہ سی ٹی ڈی مردان کچہری خودکش دھماکے میں مطلوب چار ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کرکے چالان عدالت میں پیش کرچکی ہے جب کہ 2016 میں ہونے والے اس دھماکے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
واقعے میں 3 پولیس اہلکار اور 47 شہری زخمی ہوئے تھے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بھارت نے 17 پاکستانیوں سمیت 23 افراد کو دہشت گرد قرار دے دیا
05/July/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مالی میں القاعدہ سے منسلک گروپوں کے نئے حملے، شمالی علاقوں میں شدید جھڑپیں
05/July/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کراچی رینجرز خودکش حملہ: کالعدم جماعت الاحرار کے کمانڈرز مقدمے میں نامزد
05/July/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کی سعودی عرب کو اہم تنصیبات اور ہوائی اڈوں پر حملوں کی دھمکی
05/July/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
پنجاب: ساہیوال سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا مبینہ ایجنٹ گرفتار، بارودی مواد برآمد
05/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8886 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4699 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3506 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2511 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2263 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1952 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C