مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں چار فلسطینی خواتین ہلاک
👁️ 26 بار دیکھا گیا
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں چار فلسطینی خواتین ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/ڈی پی اے) اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے مغربی کنارے میں دو مختلف واقعات میں چار فلسطینی خواتین کو ہلاک کر دیا۔ حالیہ دنوں میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور 22 مارچ سے اب تک چار حملوں میں 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
#Israel kills 4 #Palestinians in West Bank in past 24 hours
Dead include unarmed woman who was shot and killed at military checkpoint near #Bethlehemhttps://t.co/Ec4ZatCDEX— Gulf News (@gulf_news) April 11, 2022
اسرائیلی پولیس اور فلسطین کی سرکاری میڈیا کے مطابق 10 اپریل اتوار کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں دو مختلف واقعات میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں دو فلسطینی خواتین ہلاک ہو گئیں۔
In a matter of hours, 4 Palestinians, including 2 women, got murdered in cold blood by Israeli forces' bullets in the occupied West Bank.
Because they NOT just Numbers, Say Their Names:
1. Ghada Sabatin, 47
2. Maha Za'atari, 24
3. Muhammad Ghneim, 21
4. Muhammad Zakarneh, 17 pic.twitter.com/9vmluGVnUr— PALESTINE ONLINE ???????? (@OnlinePalEng) April 11, 2022
فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کے روز بتایا کہ بیت اللحم شہر کے قریب اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی خاتون کو گولی مار دی۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق ان کی شناخت غدا ابراہیم سباطین کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کی عمر 40 برس کی تھی اور وہ چھ بچوں کی ماں اور بیوہ تھیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی قصبے حسان کے قریب جب ایک مشتبہ شخص ان کے قریب پہنچا تو فوجیوں نے ہوا میں انتباہی گولیاں چلائیں اور پھر ”مشتبہ شخص کے جسم کے نچلے حصے پر گولیاں ” فائر کیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مذکورہ خاتون مسلح نہیں تھیں۔
ایک دوسرے واقعے میں جنوبی شہر ہیبرون میں ایک فلسطینی خاتون اسرائیل کی سرحدی پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہوئیں۔ اسرائیلی پولیس کے ایک بیان کے مطابق مذکورہ خاتون نے ایک اسرائیلی سرحدی پولیس افسر پر چاقو سے حملے کی کوشش کی، جس سے افسر کو معمولی زخم آئے اور اس کے بعد انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
جنین کے علاقے میں موٹر سائیکل پر سوال ایک نوجوان بندوق برادر کو بھی اسرائیلی فوج نے گولی مار دی، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی صورت حال کیا ہے۔ فوج کے مطابق ان کے قافلے نے فائرنگ کی زد میں آنے کے بعد بندوق بردار کو نشانہ بنایا۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہونے والے چار حملوں میں اب تک 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس سے خطے میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ اسرائیلی حکام کو ایسے مزید پر تشدد واقعات کے ہونے کا خدشہ لاحق ہے۔
گزشتہ جمعرات کو ہی مغربی کنارے کے ایک فلسطینی نوجوان نے تیل ابیب میں فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی اسرائیلی فوج نے ممکنہ شدت پسندانہ حملوں کی روک تھام کے لیے مغربی کنارے میں اپنی عسکری سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔
اس دوران اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے مغربی کنارے کے ضلع جنین پر دوسرے روز بھی چھاپہ مارنے کی کارروائی جاری رہی۔ یہ کارروائی ان مشتبہ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے کی جا رہی ہے جو تل ابیب کے علاقے میں حالیہ مہلک حملوں کے ذمہ دار ہیں۔ اس کارروائی کے
دوران ہونے والے تصادم میں جینین کے ساتھ ہی جیریکو اور تلک ارم میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطین میں قید خانوں نے سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں کم از کم 24 گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔
گزشتہ جمعرات کی شام کو تل ابیب کے ایک معروف اور مصروف علاقے میں جنین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے مبینہ طور پر تین اسرائیلیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعے میں ایک درجن سے زیادہ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے تھے اور اسی کے بعد اسرائیل نے فوجی کارروائی کا آغاز کیا۔
جمعے کے روز اسرائیل نے کہا تھا کہ اس نے مبینہ حملہ آور، 28 سالہ رعد حازم، کو ہلاک کر دیا ہے۔
اسرائیل میں 22 مارچ سے اب تک ہونے والے چار حملوں میں مجموعی طور پر 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس میں تل ابیب کے قریب ہی ایک آرتھوڈوکس یہودی شہر بنی بریک میں فائرنگ کا بھی ایک واقعہ شامل ہے۔
اسی عرصے کے دوران کم از کم 10 فلسطینی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہفتے کے روز ہی اسرائیلی فوج اور سرحدی پولیس نے حماس کے علاوہ اہم فلسطینی مسلح تحریک اسلامی جہاد کے ایک 25 سالہ فلسطینی رکن کو ہلاک کر دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کردی، سینٹکام
14/July/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان، 85 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ
14/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
ایران میں داعش سے تعلق کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی دے دی گئی
14/July/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
کراچی رینجرز کیمپ خودکش حملہ: ماسٹر مائنڈ سمیت سہولت کار نیٹ ورک گرفتار
14/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر امریکی مداخلت برداشت نہیں کرینگے، ایران
14/July/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک، 2 زخمی
14/July/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8943 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4780 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3552 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2547 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1991 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C