ملائیشیا کا چین پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام
👁️ 27 بار دیکھا گیا
ملائیشیا کا چین پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام
کوالالمپور (ڈیلی اردو/وی او اے) ملائشیا کی فضائیہ نے کہا کہ اس نے ریڈار پر چینی طیاروں کو ساوتھ چائنا سی کے متنازع پانیوں میں ملائشیا کے کنٹرول والے علاقے میں پرواز کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
چین نے بدھ کے روز ان الزامات کے خلاف اپنا دفاع کیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ اس کے 16 جنگی طیاروں نے ملائیشیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ واقعہ پیر کے روز رونما ہوا۔ ملائشیا کی فضائیہ نے کہا کہ اس نے ریڈار پر چینی طیاروں کو ساوتھ چائناہ سی کے متنازع پانیوں میں ملائشیا کے کنٹرول والے علاقے میں پرواز کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
KENYATAAN MEDIA PTU BERKENAAN PENGESANAN PENERBANGAN MENCURIGAKAN 16 BUAH PESAWAT TENTERA UDARA REPUBLIK RAKYAT CHINA/ PEOPLE’S LIBERATION ARMY- AIR FORCE MEMASUKI RUANG UDARA ZON MARITIM MALAYSIA, KOTA KINABALU FLIGHT INFORMATION REGION DAN MENGHAMPIRI RUANG UDARA NASIONAL pic.twitter.com/WvbBoqVLAG
— TUDM (@tudm_rasmi) June 1, 2021
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق بیجنگ میں بدھ کے روز ایک بریفنگ میں چین کی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ طیارے تربیتی پرواز پر تھے۔ انہوں نے ملائشیا کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی تردید کی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے اصرار کیا کہ چین کے جنگی طیاروں نے بین الاقوامی قانون پر مکمل عمل درآمد کیا۔
چین ثقافتی پس منظر میں تقریباً پورے ساوتھ چائنا سی پر ملکیت کا دعوی کرتا ہے۔ برونائی، ملائشیا، فلپائین، تائیوان اور ویت نام بھی اس پر ملکیت کے دعویدار ہیں اور یہاں اس کے بعد کشیدگی بڑھ گئی ہے جب سے چین نے ان متنازع پانیوں میں کئی ایک جزیرے تعمیر کیے ہیں اور انہیں فوجی چوکیوں میں تبدیل کر دیا ہے۔
وائس آف امریکہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ملائشیا کی وزارت خاجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک چین کے خلاف اس معاملے پر باضابطہ احتجاج کرے گا کہ اس ہفتے 16 چینی جنگی جہازوں کی ملائشیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔
ملائشیا کی ایئر فورس نے اپنے جنگی طیاروں کو اس وقت چینی طیاروں کا راستہ روکنے کا حکم دیا گیا جب یہ ریڈار پر نمودار ہوئے۔ ریڈار پر چینی جنگی طیارے جب نمودار ہوئے تو وہ بورنیو ریاست میں ساراواک ریاست کے ساحل پر موجود تھے۔ یہ علاقہ ساوتھ چائنا سی میں آتا ہے۔
یہ طیارے الیوشن آئی ایل۔76 اور ژیان وائی۔20 کے طور پر شناخت ہوئے ہیں جو دفاعی نوعیت کی نقل و حمل میں استعمال ہوتے ہیں اور یہ طیارے سات سے آٹھ کلومیٹر بلندی پر پرواز کر رہے تھے۔
ملائشیا کی وزارت خارجہ نے اس واقعے کو قومی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ قرار دیا ہے۔ وزیر خارجہ حشام الدین حسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی ملک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اپنی قومی سلامتی پر سمجھوتہ کریں گے۔
کوالالمپور میں چین کے سفارت خانے نے بھی ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس کے طیارے معمول کی تربیتی پروازوں پر تھے اور وہ بین الاقوامی قوانین پر سختی سے کاربند تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر ایران کا میزائل حملہ
07/July/2026 👁️ 355 بار دیکھا گیا
بھارت میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید پر فرد جرم عائد
07/July/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
لبنان میں گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک
07/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں، 'غضبِ حق' جاری رہیگا، کور کمانڈرز کانفرنس
07/July/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
حماس نے 20 سال بعد غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کر دی، امریکی منصوبے پر عملدرآمد شروع
07/July/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 767 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8901 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3524 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2520 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1963 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C