09/January/2026

ملٹری آپریشن حل نہیں، ٹی ٹی پی کے بنانے والوں اور واپس لانے والوں کا مخالف ہوں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

👁️ 109 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ملٹری آپریشن حل نہیں، ٹی ٹی پی کے بنانے والوں اور واپس لانے والوں کا مخالف ہوں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

ملٹری آپریشن حل نہیں، ٹی ٹی پی کے بنانے والوں اور واپس لانے والوں کا مخالف ہوں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

کراچی (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے شورش زدہ صوبے  خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلی سہیل آفریدی نے ایک بار پھر اپنا موقف دہرایا ہے کہ ملٹری آپریشن کوئی حل نہیں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت،قانون نافذ کرنے والے ادارے، تمام سیاسی اور مذہبی رہنماؤں، قبائلی مشیران کو بٹھا کر حل نکالا جائے جو پائیدار ہوگا۔

 

کراچی پریس کلب میں میٹ دے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر انھیں وفاقی حکومت بلائے گی تو وہ ضرور جائیں گے کیونکہ دہشت گردی سے ان کا صوبہ متاثر ہو رہا ہے۔

 

وادی تیراہ میں جاری آپریشن کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ملٹری آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں لیکن ’کھلی بدمعاشی ہوتی ہے مشورے میں بھی شامل نہیں کیا جاتا۔‘

 

انھوں نے کہا کہ عمران خان نے مزاحمت اور مفاہمت کا اختیار محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو دیا ہے وہ عمران خان کے حکم پر سٹریٹ موبلائزیشن پر کام کر رہے ہیں۔ جب مزاحمت ہوگی تبھی مفاہمت ہوگی۔

 

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وہ کالعدم تحریک طالبان، اسے بنانے والوں، ان کو آباد کرنے والوں انھیں دوبارہ لانے والوں کی ڈنکے کی چوٹ پر مخالفت کرتے ہیں۔

 

انھوں نے نام لیے بغیر الزام عائد کیا کہ ’ان کا خود کا ذہن کلیئر نہیں کہ ٹی ٹی پی کو ختم کرنا ہے، لانا ہے یا آباد کرنا ہے۔ جب انھیں آباد کیا جارہا تھا اس وقت بھی ان کی جماعت ان کی مخالفت کر رہی تھی۔ مراد سعید کی تقاریر ریکارڈ پر موجود ہیں۔‘

 

انھوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جہاں دہشت گردوں کو رکھا جاتا ہے، ان کی اہلیہ قید میں ہیں، ان کی بہنوں کو ملنے تک نہیں دیا جاتا۔

 

حکومت سے مذاکرات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ سامنے والا فریق کتنا طاقتور ہے، وزیر اعظم کو بھی پوچھنا پڑتا ہے۔‘

 

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے انھیں عزت دی اور یقین دہانی کرائی گئی کہ جلسے کی اجازت دی جائے گی لیکن ابھی تک اس کا تحریری اجازت نامہ نہیں ملا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C