مہمند میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری
👁️ 56 بار دیکھا گیا
مہمند میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری
واشنگٹن (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہنمد میں پاکستانی جیٹ طیاروں سے مقامی طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تحصیل خویزئی بائزئی کے مختلف علاقوں سوران درہ، میٹئی اور شمشاہ میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
سرکاری ذرائع نے شدت پسندوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے لیکن آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ علاقے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (جماعت الاحرار) کے مضبوط گڑھ تصور کیے جاتے ہیں، تاہم طالبان ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کارروائی میں تنظیم کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا البتہ متعدد عام شہری جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں زخمی ہوئے ہیں۔
ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ رات مہمند میں ہونے والی پاکستانی طیاروں کی بمباری میں تمام مجاہدین محفوظ رہے ہیں۔ تاہم مقامی آبادی کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ بمباری کے نتیجے میں کئی گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، جبکہ خواتین اور بچوں سمیت کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے فضائی کارروائی کے بعد مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی خاندان محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہو گئے، علاقہ مکینوں کے مطابق بمباری کے نتیجے میں کئی گھروں کو نقصان پہنچا جس سے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستانی فوج کی جانب سے ان حملوں کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
لبنان سے انخلا نہیں ہوگا، اسرائیلی فوج سکیورٹی زونز میں موجود رہیگی، وزیر دفاع
21/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C