میانمار: مقامی استحکام کے تحفظ کیلئے آسیان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے، جنرل مِن آنگ ہلینگ
👁️ 29 بار دیکھا گیا
میانمار: مقامی استحکام کے تحفظ کیلئے آسیان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے، جنرل مِن آنگ ہلینگ
یانگون (ڈیلی اردو/شِنہوا) میانمار کے سینئر جنرل مِن آنگ ہلینگ نے کہا ہے کہ میانمار کے اندرونی استحکام کے تحفظ اور متعلقہ اتفاق رائے کے اطلاق کیلئے میانمار جنوب ایشیائی اقوام (آسیان) کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔
مِن آنگ ہلینگ نے ان خیالات کا اظہار میانمار میں چینی سفیر چھن ہائی کے ساتھ نے پئی تا میں ملاقات کے موقع پر کیا۔
میانمار میں چینی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں مِن آنگ ہلینگ نے میانمار کی اندرونی صورتحال بارے آگاہ کیا اور کہا کہ میانمار قومی استحکام، معاشی نمو، عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے، جمہوریت کے تحفظ اور قانون پر عملداری کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ میانمار چین کو ایک اہم ہمسایہ کے طور پر دیکھتا ہے اور چین کے ساتھ بات چیت برقرار رکھنے کیلئے تیار ہے۔
سفیر چھن نے زور دیا کہ چینی فریق میانمار کے ساتھ روایتی دوستی کو ہمیشہ بہت پسند کرتا اور اہمیت دیتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین میانمار میں امن و استحکام کی ابتدائی بحالی کی امید کرتا ہے اور آسیان اور میانمار کے اتفاق رائے کے نفاذ کی حمایت کرتا ہے۔
چھن نے کہا کہ چین اس حوالے سے تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔
دونوں فریقین نے چین – میانمار تعلقات اور نوول کورونا وائرس کی عالمی وبا کی مشترکہ طور پر روک تھام اور قابو پانے سمیت مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C