میانمار میں مسلح گروہوں نے درجنوں فوجی چوکیوں پر قبضہ کرلیا، چین جانے والے راستے بند
👁️ 126 بار دیکھا گیا
میانمار میں مسلح گروہوں نے درجنوں فوجی چوکیوں پر قبضہ کرلیا، چین جانے والے راستے بند
ینگون (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/رائٹرز) میانمار میں نسلی مسلح گروہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے فوجی چوکیوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور چین جانے والے تجارتی شاہراہوں کو بند کردیا ہے۔ چین نے اپنے شہریوں کو شمالی میانمار جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
Almost 50,000 people have been displaced by fighting in Myanmar, UN says.
The Myanmar National Democratic Alliance Army, Ta'ang National Liberation Army and Arakan Army say they have seized dozens of military outposts and blocked trade routes to Chinahttps://t.co/qRESXkdvK3 pic.twitter.com/7S9xFSrC8O
— AFP News Agency (@AFP) November 10, 2023
اقوام متحدہ نے جمعہ کو کہا کہ شمالی میانمار میں نسلی مسلح گروہوں کے اتحاد کی طرف سے دو ہفتے قبل فوج کے خلاف کارروائی شروع کرنے کے بعد لڑائی سے تقریباً 50,000 افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
#BREAKING Almost 50,000 people have been displaced by fighting in northern Myanmar after an alliance of ethnic armed groups launched an offensive against the military two weeks ago, the United Nations said Friday pic.twitter.com/CYByOGtx28
— AFP News Agency (@AFP) November 10, 2023
چینی سرحد کے قریب شمالی شان ریاست میں دو ہفتوں سے لڑائی جاری ہے اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 2021 میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے فوجی جنتا کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔
میانمار کے قائم مقام صدر مائنٹ سووے نے کہا ہے کہ اگر میانمار مسلح گروہوں کو ختم کرنے میں ناکام رہتا ہے تو ملک کے ٹوٹ جانے کا خطرہ ہے۔
مائنٹ سووے نے کہا، “اگر حکومت سرحدی علاقے میں ہونے والے واقعات پر موثر طریقے سے قابو نہیں پاتی ہے تو ملک کئی حصوں میں تقسیم ہو جائے گا۔”
انہوں نے زور دے کر کہا، “اس مسئلے پر احتیاط سے قابو پانے کی ضرورت ہے۔ چونکہ یہ ملک کے لیے ایک انتہائی اہم گھڑی ہے اس لیے تمام لوگوں کو ٹاٹماڈاو (فوج) کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔”
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی کونسل کی میٹنگ میں کیا، جس میں فوجی جنتا کے سربراہ من آنگ ہیلنگ اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔
مائنٹ سووے، آنگ سان سوچی کی جمہوری طورپر منتخب حکومت کے تحت نائب صدر تھے، جسے فوج نے 2021 میں معزول کردیا تھا۔ بعد میں میانمار کی فوجی جنتا نے سووے کو قائم مقام صدر مقرر کردیا۔
میانمار کی صورت حال کیا ہے؟
فوج مخالف میانمار نیشنل ڈیموکریٹک الائنس، تانگ نیشنل لبریشن آرمی اور اراکان آرمی کا کہنا ہے کہ انہوں نے درجنوں فوجی چوکیوں پر قبضہ کرلیا ہے اور چین جانے والے راستوں کو بند کردیا ہے۔
Weapons and ammunition for the Kuki National Army (KNA) and Kuki National Organizations (KNO) were seized by the Myanmar Army. #KukiZoNarcoTerroristXposed #AbrogateSoO #DrugsHataoBharatBachao #SaveMeiteisfromKukiTerrorist #NarcoTerrorism #Manipur #KukiTerrorists #Meiteis… pic.twitter.com/o8lxqzqd88
— Koloi Manipur (@KoloiManipur) November 5, 2023
فوجی جنتا نے ایک اہم تجارتی مرکز ہاتھ سے نکل جانے کا اعتراف کیا ہے۔
میانمار میں ایک درجن سے زائد مسلح گروہ سرگرم ہیں۔ یہ فوجی جنتا کے خلاف ہیں اور نسلی اقلیتی گروہوں کے لیے خودمختاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان میں سے چند ایک دہائیوں سے فوج کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔
1. This History Thread is background on Kokang, the Myanmar (Burma) region bordering China which is major part of current #Operation1027 (Myanmar National Democratic Alliance Army & allies vs Myanmar coup regime.) 2009 conflict was especially important. #WhatsHappeningInMyanmar pic.twitter.com/FK2KIRYHNQ
— Edith Mirante (@EdithMirante) November 3, 2023
میانمار کی نسلی اقلیتیں ملک کی 54 ملین آبادی کا تقریباً ایک تہائی پر مشتمل ہیں۔
ابھی حال ہی میں کچھ مسلح گروپوں نے 2021 کی بغاوت اور اس کے بعد ہونے والی فوجی کارروائیوں کے بعد سے “پیپلز ڈیفنس فورسز” (پی ڈی ایف) کو تربیت دی اور اسلحہ سے لیس کیا ہے۔
اس ہفتے کے اوائل میں بیجنگ نے جھڑپوں کے نتیجے میں کئی چینی شہریوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی۔
جمعرات کے روز چینی وزارت خارجہ نے میانمار میں چینی شہریوں کو شدید تنازعات والے علاقوں سے دور رہنے کا اور ملک کے شمالی علاقوں میں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا۔
خیال رہے کہ چین میانمار کی فوجی حکومت کو ہتھیار فراہم کرنے والا بڑا ملک ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چار ملکی ’بدر‘ دفاعی معاہدہ طے پا گیا: پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بڑا عسکری اتحاد!
22/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
10 سالہ دفاعی گھیراؤ: ترکیہ مکہ معاہدے کی توثیق کے لیے تیار، مشرقِ وسطیٰ میں نئی صف بندی!
22/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مکّہ معاہدہ کا متن سامنے آگیا
22/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
تزویراتی معاہدے، بے بس پارلیمان اور معاشی بحران کی دلدل
22/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26390 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15626 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11923 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9278 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7537 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5493 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C