میانوالی: بیٹے کی خواہش، سنگدل باپ نے 7 دن کی معصوم بیٹی’’جنت‘‘ کو گولیاں مار کر قتل کردیا
👁️ 63 بار دیکھا گیا
میانوالی: بیٹے کی خواہش، سنگدل باپ نے 7 دن کی معصوم بیٹی’’جنت‘‘ کو گولیاں مار کر قتل کردیا
میانوالی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی میں لڑکے کے خواہشمند باپ نے 7 روز کی بیٹی کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ زیب خان نے دو سال قبل مشعل فاطمہ سے شادی کی تھی، خاتون نے لڑکی کو جنم دیا جس کا نام جنت رکھا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم لڑکی کی پیدائش پر اپنی اہلیہ سے ناراض تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اتوار کی صبح ملزم گھر میں داخل ہوا تو اس کے ہاتھ میں پستول تھی، اس نے اپنی اہلیہ کے ہاتھ سے بچی کو چھین کر اسےفائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔
بچی کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ملزم نے نو مولود کو 4 گولیاں مار کر قتل کیا۔
پولیس نے متاثرہ کے ماموں ہدایت اللہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔
شکایت گزار ہدایت اللہ نے ڈان کو بتایا کہ ملزم (مدعی کا رشتہ دار) ہے اور وہ لڑکی پیدائش پر ’پریشان‘ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بیٹی کی پیدائش کی خبر سننے پر ملزم گھر سے باہر چلا گیا اور اسے قبول نہیں کرنا چاہتا تھا۔
مقتولہ بچی کے ماموں کا مزید کہنا تھا کہ جب ملزم شاہ زیب نے اپنی اہلیہ سے بیٹی کو چھینا تو اہل خانہ گھر میں موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ ’ملزم نے بچی کو گود میں اٹھایا اور اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا‘۔
شکایت کنندہ نے بتایا کہ اہل خانہ نے بچی کو ملزم سے لینے کی کوشش کی اور بندوق تانتے ہوئے کہا کہ قریب آنے والے کو گولی مار دے گا۔
میانوالی ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) اسمٰعیل کھرک نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تیار کرلی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم انٹرمیڈیٹ (سیکنڈ ائیر) کا طالبعلم ہے، اس نے دو سال قبل شادی کی تھی اور پہلی اولاد (بیٹا) چاہتا تھا۔
اسمٰعیل کھرک کا کہنا تھا کہ ’ہم نے جائے وقوع سے گولیوں کے 4 خول برآمد کیے ہیں، اور عدالت میں انصاف کو یقینی بنانے کے لیے یہ ایک مضبوط ثبوت ہے‘۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) سردار علی خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔
آئی کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کے مرتکب افراد کسی قسم کی نرمی کے مستحق نہیں اور مجرموں کو سزا دی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 13 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5135 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C