ناروے میں شرپسندوں نے مسجد کو آگ لگا دی
👁️ 95 بار دیکھا گیا
ناروے میں شرپسندوں نے مسجد کو آگ لگا دی
اوسلو (ویب ڈیسک) ناروے میں نامعلوم انتہا پسندوں نے اسلام مخالف نظریات کی بناء پر مسجد کو نذر آتش کردیا جس کے نتیجے میں مسجد کو شدید نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق ناروے میں بھی دیگر یورپی ممالک کی طرح نسل پرست سفید فام انتہا پسندوں نے اسلام مخالف نظریات اور شدت پسندی کو پروان چڑھانے کےلیے مساجد کو نذر آتش کرنا شروع کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ناروے کے شہر ایجرسینڈ میں نامعلوم شرپسندوں نے ایک مسجد کو آگ لگا کر شہید کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر شرپسندوں نے آگ لگائی، آتشزدگی کے سبب مسجد کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
پولیس نے آگ لگانے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا گیا کہ شرپسند عناصر نے ہی مسجد میں آگ لگائی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم عمارت کا بڑا حصہ آتشزدگی کی نظر ہوا، مقامی مسلمانوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر مسلح حملے کے بعد مسلمانوں کے خلاف یہ دوسری کارروائی ہے، گزشتہ ماہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں 49 مسلمان شہید ہوئے تھے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4577 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C