27/January/2024

نوشہرو فیروز: پڈعیدن پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

👁️ 48 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
نوشہرو فیروز: پڈعیدن پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

نوشہرو فیروز: پڈعیدن پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

پڈعیدن (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کی تحصیل پڈعیدن میں پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

پولیس کے مطابق ناکہ بندی کے دوران لوکوشیڈ ریلوے لائنوں کے قریب سے گرفتار ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد کیا گیا، جس کو بم ڈسپوزل عملے نے ناکارہ بنا کر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

پولیس نے دہشتگرد ملزم بلوچستان کے رہائشی در محمد ٹالانی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزم اپنے رشتہ دار کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب بھی تھا، گرفتار مذکورہ ملزم کے خلاف پڈعیدن تھانہ میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C