واہ کینٹ: پاکستان آرڈیننس فیکٹری میں دھماکا، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 118 بار دیکھا گیا
واہ کینٹ: پاکستان آرڈیننس فیکٹری میں دھماکا، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے مضافاتی علاقے واہ کینٹ میں واقع پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے ایک پلانٹ میں دھماکے سے ابتک پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آنے والا حادثہ ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ‘دھماکے سے 3 ملازمین ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے’۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کی جگہ کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور پی او ایف کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے صورتحال پر قابو پا لیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ‘زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور جائے وقوع کو کلیئر کردیا گیا ہے جبکہ پی او ایف کی ٹیکنیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے صورت حال پر قابو پالیا ہے’۔
دھماکے کے بعد سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر اور ویڈیوز گردش کرنے لگی تھیں جن میں دھوئیں کے کالے بادل دیکھے جا سکتے ہیں۔ بعض افراد نے ایسی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دھماکے سے آس ہاس واقع بعض گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق واہ کینٹ کے علاقے لالہ رخ کے قریب ہونے والے دھماکے سے قریبی گھروں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور شہری خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکے سے اب تک 5 افراد ہلاک اور دیگر 7 زخمی ہوئے اور پاک فوج کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو، فائر بریگیڈ اور سیکیورٹی اداروں کی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکا واہ کینٹ فیکٹری کے اندر ایکسپلوزیو سیکشن میں ہوا۔
خیال رہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹریز ملک کا سب سے بڑا صنعتی کمپلیکس ہے اور وزارت دفاعی پیداوار کے تحت کام کرتا ہے جہاں جنگی ہتھیار اور اسلحہ تیار ہوتا ہے۔ واہ میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے مختلف کارخانے ہیں جہاں اسلحے اور گولہ بارود کے علاوہ پاکستان کی مسلح افواج کی وردیاں بھی تیار ہوتی ہیں۔ یہاں تیار کیے جانے والا اسلحہ پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔
پی او ایف بورڈ کا ہیڈکورٹرز بھی واہ کینٹ میں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C