وزیر خارجہ نے پاکستان میں اسرائیلی پائلٹ کی موجودگی پر واضح جواب دے دیا
👁️ 84 بار دیکھا گیا
وزیر خارجہ نے پاکستان میں اسرائیلی پائلٹ کی موجودگی پر واضح جواب دے دیا
اسلام آباد: وزیر خارجہ نے پاکستان میں اسرائیلی پائلٹ کی موجودگی پر واضح جواب دے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے دو جہاز مار گرائے، بھارت نے اپنا ہیلی کاپٹر مارگرایا ہے، جس میں 6 لوگ مارے گئے تھے پاکستان کی حراست میں صرف ایک بھارتی پائلٹ تھا،اسرائیلی پائلٹ سے متعلق خبریں غلط ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت سبکی کے بعد مس ایڈوینچر کی تیاری کر رہا ہے۔
پاکستان کے پاس انٹیلی جنس اطلاعات ہیں۔امریکہ نے بھی کہہ دیا ہے کہ پاکستان کا جہاز جہاز گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر مشاہد حسین کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی وزارت خارجہ کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 30 مئی تک پاکستان کو الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔
کرتار پور راہداری مذاکرات پر بھارت میں پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے سے انکار کیا۔
بھارت تاریخ طے کر کے 2 اپریل کے مذاکرات سے بھاگ گیا۔شیری رحمان نے کہا کہ یو اے ای کی جیل میں پاکستانی سزا پوری کرنے کے باوجود قید ہیں۔ جس پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سزا پوری کرنے والے قیدیوں کی واپسی کی کوششیں جاری ہیں۔سعودی عرب سے بات ہو چکی ہے ۔2107 قیدی رہا ہوں گے۔ رمضان میں متحدہ عرب امارات سے خوشخبری ملے گی۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی مودی حکومت سے متعلق بیان پر تحفظات سے آگاہ کروں گا۔ بھارت کو ڈوزئیر میں جو معلومات فراہم کیں اس میں کچھ نیا نہیں تھا۔پاکستان میں بھارت کے دو جہاز مار گرائے بھارت نے اپنا ہیلی کاپٹر مارگرایا ہے، جس میں چھ لوگ مارے گئے تھے پاکستان کی حراست میں صرف ایک بھارتی پائلٹ تھا اسرائیلی پائلٹ سے متعلق خبریں غلط ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5083 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C