وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری
👁️ 347 بار دیکھا گیا
وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری
اسلام آباد + ریاض (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) وزیراعظم عمران خان نے 15 اکتوبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ یہ دورہ خطے میں امن اور سلامتی کیلئے وزیراعظم کی کوششوں کا حصہ تھا۔
وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورہ کے اختتام پر جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی گہرے اور کثیر الجہت ہیں۔ وزیراعظم نے توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون، دوطرفہ تجارت اور عوام کے درمیان رابطوں کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ خلیج کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے فوجی تصادم سے گریز اور تمام فریقین کے درمیان تعمیری رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے پرامن ذرائع سے اختلافات اور تنازعات کے حل اور کشیدگی میںکمی کیلئے سہولت کاری کی کاوشوں کیلئے پاکستان کی آمادگی کا اظہار کیا۔
سعودی قیادت نے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت، توانائی، سلامتی اور دفاع سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سعودی عرب کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت اور کشیدگی میں اضافے سے گریز اور ایک پرامن حل کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا۔ سعودی قیادت نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ اور کشیدگی میںکمی کیلئے وزیراعظم عمران خان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔
سعودی قیادت کے ساتھ جامع اور تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔ معاملات کی پیچیدگی اور چیلنجوں کے پیش نظر فریقین نے اس عمل کو آگے بڑھانے کیلئے قریبی روابط اور مشاورت برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے سعودی قیادت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں 70 سے زیادہ دن سے جاری مواصلاتی پابندیوں، مسلسل لاک ڈائون اور کرفیو سمیت انسانی حقوق کی سنگین صورتحال اور انسانی بحران سے آگاہ کیا جس کی وجہ سے 80 لاکھ سے زیادہ کشمیریوں کی زندگی شدید متاثر ہوئی ہے اور اس سے علاقے میں امن اور سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا رواں سال کے دوران سعودی عرب کا یہ تیسرا دورہ تھا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد، ہم آہنگی، قریبی تعاون اور ایک دوسرے کی حمایت کی روایت کی بنیاد پر قائم ہیں۔
وزیراعظم نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
05/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
کابل: شیعہ دینی مرکز خاتم النبیین طالبان کے گھیرے میں، طلبہ کے انخلا کا مطالبہ
05/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
خارگ جزیرے کے قریب ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی حملے کا دعویٰ، 4 میزائل داغے جانے کی اطلاعات
05/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں آبادی پر ڈرون حملہ، کمسن بچی ہلاک
05/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5076 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C