وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
👁️ 69 بار دیکھا گیا
وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کے اقتصادی مسائل کے حل کے لیے جاری کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، انٹیلی جنس حکام اور وفاقی وزراء شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں خطے میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے تناظر میں جیو اسٹریٹجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
اجلاس میں ملک کے اقتصادی مسائل کے دیرینہ اور پائیدار حل کے لیے جاری کوششوں کو زیر بحث لاتے ہوئے ان کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
کمیٹی نے علیحدہ سیشن میں گلگت بلتستان میں اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان کے عوام، بالخصوص نوجوان نسل کو فیصلہ سازی کے عمل میں ترجیح دی جائے۔
اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ، وزیر قانون محمد فروغ نسیم، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان، اٹارنی جنرل انور منصور خان، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر احمد شاہ سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C