پاراچنار: معذور نوجوان ماسٹر گلزار حسین حکومتی امداد کا منتظر
👁️ 179 بار دیکھا گیا
پاراچنار: معذور نوجوان ماسٹر گلزار حسین حکومتی امداد کا منتظر
پاراچنار (محمد صادق) پاراچنار سے تعلق رکھنے والے دونوں ہاتھوں اور ایک ٹانگ سے معذور نوجوان ماسٹر کرنے کے باوجود بے روزگاری کا سامنا کررہے ہیں۔ گلزار حسین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت میں جو بھی وعدہ کرتا ہے پورا نہیں کرتا۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے ہیڈ کوارٹرز پاراچنار کے نواحی علاقے لقمان خیل سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ گلزار حسین 1999 میں دہشت گردوں کے ہاتھوں بچھائی گئی بارودی سرنگ دھماکے میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور دھماکے کے نتیجے میں ایک ہاتھ اور دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگیا۔
گلزار حسین کا کہنا ہے کہ معذوری اور غربت کے باوجود انہوں نے گدھے پر سکول آمد و رفت کرکے بڑی مشکل سے تعلیم حاصل کرلی والد اور والدہ اللہ کو پیارے ہونے کی وجہ سے بڑے بھائی جعفر حسین کے سہارے وہ زندگی کے شب و روز گزار رہے ہیں ماسٹر کرنے کے بعد علاقے کے ایک سکول میں بچوں کو پڑھا رہے ہیں مگر تحریک انصاف حکومت کے قیام کے بعد گلزار حسین کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے ملنے والے چھ ہزار روپے تنخواہ بھی بند ہوگئی مگر گلزار حسین بغیر تنخواہ کے بھی طلبہ کو تعلیم دے رہے ہیں۔
گلزار حسین کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود کہ معذور افراد کے لیے اپنا کوٹہ مختص ہے مگر ہماری آواز کوئی نہیں سن رہا ہے اور نہ ہی معذوروں کے کوٹے پر کوئی بھرتی ہورہا ہے گلزار حسین نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ وزیر تعلیم اور دیگر اعلی حکام سے انہوں نے بار بار ملاقاتیں کیں مگر کوئی اپنا وعدہ پورا نہیں کرتا جس کی وجہ سے سن کے مسائل روز بروز بڑھتے جارہے ہیں۔ گلزار حسین نے بتایا کہ میں معذوری کو اپنی مجبوری نہیں سمجھتا اور معاشرے کا کار آمد شہری بن کر ملک وقوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں
پاراچنار کے سوشل ایکٹوسٹ جاوید حسین جے جے کا کہنا ہے کہ سابقہ ادوار میں معذور اور نادار افراد کے لیے انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ سکالرشپ مل رہے تھے، زکوٰۃ اور بیت المال کی جانب سے بھی معاونت کی جارہی تھی اور وقتا فوقتاً انہیں مصنوعی اعضا بھی دئیے جاتے تھے مگر تحریک انصاف حکومت میں ایسی تبدیلی آئی کہ ملک کے دوسرے شہریوں کی طرح معذور افراد بھی اپنے مسائل کیلئے پریشان ہیں۔
جاوید جے جے کا کہنا تھا کہ معذور ہونے کے باوجود گلزار حسین کا معاشرے کیلئے جو کردار ہے ان کی حوصلہ افزائی کیلئے قومی سطح پر ایوارڈ دینے اور خصوصی پیکج دینے کی ضرورت ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15537 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7414 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5156 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C