05/April/2026

پاسدارانِ انقلاب کے ہلاک کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھتیجی اور بیٹی امریکہ میں گرفتار

👁️ 268 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاسدارانِ انقلاب کے ہلاک کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھتیجی اور بیٹی امریکہ میں گرفتار

پاسدارانِ انقلاب کے ہلاک کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھتیجی اور بیٹی امریکہ میں گرفتار

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے مقتول کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی بھتیجی اور بیٹی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

ہفتے کو جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا کہ وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی کا گرین کارڈ منسوخ کر دیا ہے۔

 

مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں خواتین اس وقت امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئس) کی تحویل میں ہیں اور ملک سے بے دخلی کے عمل کا انتظار کر رہی ہیں۔

 

ایران کے سب سے طاقتور فوجی کمانڈروں میں سے ایک جنرل قاسم سلیمانی 2020 میں عراق میں ایک امریکی فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔ یہ حملہ اُس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر کیا گیا تھا۔

 

امریکی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حمیدہ سلیمانی افشار ’ایران کی آمرانہ اور دہشت گرد حکومت کی کھل کر حمایت کرتی ہیں۔‘

 

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ سلیمانی افشار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ’ایرانی حکومت کا پروپیگنڈا پھیلایا۔‘

 

وزارتِ خارجہ کے مطابق سلیمانی افشار کے شوہر پر بھی امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تاہم بیان میں نہ ان کی بیٹی اور نہ ہی شوہر کا نام ظاہر کیا گیا ہے۔

 

مارکو روبیو نے ایکس پر جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی ’گرین کارڈ ہولڈرز تھیں جو امریکہ میں عیش و آرام کی زندگی گزار رہی تھیں۔‘

 

 

خیال رہے کہ اپریل 2026 میں امریکی حکومت نے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی بیٹی فاطمہ اردشیر لاریجانی اور ان کے شوہر سید کلانتر معتمدی کی امریکی شہریت بھی منسوخ کر دی تھی، اور وہ اس وقت کینیڈا فرار ہیں۔

 

یہ اقدام ایران کے اعلیٰ سیکیورٹی حلقوں میں پیدا ہونے والی ہلچل اور امریکی اقدامات کے تسلسل کا حصہ ہے، جس میں ایران کے اعلیٰ فوجی اور سیکیورٹی رہنما ہدف بن رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C