پاکستان-افغانستان سرحد پر توپ خانے اور بھاری ہتھیاروں سے حملے
👁️ 215 بار دیکھا گیا
پاکستان-افغانستان سرحد پر توپ خانے اور بھاری ہتھیاروں سے حملے
کابل/اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک مرتبہ پھر سرحد پر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کی دونوں ممالک کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت پر ہوئی، جب چند روز قبل دونوں جانب سے عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا اور اسی دوران اسلام آباد نے امریکہ اور ایران کے مابین ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کی امید بھی ظاہر کی۔
یہ سرحدی جھڑپیں اتوار کو اس وقت ہوئیں، جب پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے علاقائی طاقتوں سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزراء خارجہ کی اپنے وفاقی دارالحکومت میں میزبانی کی اور اعلان کیا کہ آئندہ دنوں میں امریکہ اور ایران کے مذاکرات بھی اسلام آباد میں ہی ہو سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق دونوں جانب سے توپ خانے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے افغانستان کے صوبے کنڑ اور پاکستان کے سرحدی ضلع باجوڑ میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
کابل میں طالبان حکومت کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت کے مطابق پاکستانی فائرنگ سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور 16 زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ پاکستانی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے صرف افغانستان کی جانب سے ہونے والی گولہ باری کا جواب دیا اور کسی شہری مقام کو نشانہ نہیں بنایا۔
پاکستانی حکومت کے ایک اہلکار نے افغان دعووں کو مبالغہ آمیز قرار دیتے ہوئے کہا، ’’افغان جانب سے کچھ معمولی خلاف ورزیاں ہوئیں، جن کا ہم نے اسی علاقے میں جواب دیا۔‘‘ دونوں ممالک کے حکام نے میڈیا سے بات کرنے کے لیے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط رکھی، جبکہ پاکستانی فوج نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا کوئی جواب نہ دیا۔
گزشتہ ماہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ برسوں کی بدترین لڑائی ہوئی تھی، جس میں دونوں جانب بھاری جانی نقصان ہوا تھا۔ کابل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس ماہ افغان دارالحکومت میں منشیات کے عادی افراد کے ایک بحالی مرکز پر پاکستانی فضائی حملے میں 400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد دونوں ممالک نے لڑائی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان نے طالبان کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے ’’درست نشانے کے ساتھ فوجی تنصیبات اور دہشت گردوں کے ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔‘‘
اس کے بعد عیدالفطر کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا، جس کی درخواست ترکی، قطر اور سعودی عرب نے بھی کی تھی، تاہم اسلام آباد نے گزشتہ ہفتے اس سیزفائر کے خاتمے کا اعلان کر دیا تھا۔ کابل نے تاحال باضابطہ طور پر یہ اعلان نہیں کیا کہ آیا اس کی جانب سے جنگ بندی برقرار ہے یا نہیں۔
اسلام آباد افغان طالبان پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہ کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ان جنگجوؤں کو پناہ اور حمایت فراہم کرتے ہیں، جو پاکستان میں حملے کرتے ہیں تاہم کابل ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہتا ہے کہ یہ پاکستان کا داخلی مسئلہ ہے۔
حکام کے مطابق دونوں جانب سے توپ خانے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے سرحد پار اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
پاکستان نے طالبان کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے ’’درست نشانے کے ساتھ فوجی تنصیبات اور دہشت گردوں کے ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔‘‘
اس کے بعد عیدالفطر کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا، جس کی درخواست ترکی، قطر اور سعودی عرب نے بھی کی تھی، تاہم اسلام آباد نے گزشتہ ہفتے اس سیزفائر کے خاتمے کا اعلان کر دیا تھا۔ کابل نے تاحال باضابطہ طور پر یہ اعلان نہیں کیا کہ آیا اس کی جانب سے جنگ بندی برقرار ہے یا نہیں۔
اسلام آباد افغان طالبان پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہ کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ان جنگجوؤں کو پناہ اور حمایت فراہم کرتے ہیں، جو پاکستان میں حملے کرتے ہیں تاہم کابل ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہتا ہے کہ یہ پاکستان کا داخلی مسئلہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ مکرمہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ مسترد، سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا
02/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5341 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C