پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفارتکاروں اور میڈیا کا ایل او سی کا دورہ، بھارت کی عدم شرکت
👁️ 101 بار دیکھا گیا
پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفارتکاروں اور میڈیا کا ایل او سی کا دورہ، بھارت کی عدم شرکت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیروں اور غیر ملکی صحافیوں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جبکہ بھارتی نمائندوں نے اپنے جھوٹ کا پردہ چاک ہونے کے ڈر سے اس دورے میں شرکت نہیں کی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے اس دورے کا اہتمام کیا گیا تاکہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کے اڈے تباہ کرنے کے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کیا جاسکے۔ حکام نے غیر ملکی سفیروں کو ایل او سی پر بریفنگ دی اور بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔ دفتر خارجہ کے حکام نے بتایا کہ بھارت مسلسل ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے اور نہتے شہریوں کو گولہ باری برستے ہیں
دفتر خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کا یہ دعویٰ مسترد کردیا کہ بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردوں کے 3 لانچنگ پیڈز کو تباہ کیا گیا۔ پاکستانی حکام نے غیر ملکی سفرا کو تمام علاقے کا دورہ کرایا اور دکھایا کہ بھارتی فائرنگ سے آزاد کشمیر میں عام شہریوں کے گھروں اور بازاروں کو کتنا شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
اس دورے میں مدعو کیے جانے کے باوجود بھارتی سفرا نے شرکت نہیں کی۔ دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سمیت تمام سفارتکاروں کو جائے وقوعہ کے دورے کی دعوت دی لیکن ترجمان دفتر خارجہ کی بار بار پیشکش پر بھی بھارتی سفارتی عملہ خاموش رہا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل رات بھر بھارتی ہائی کمیشن کے جواب کے منتظر رہے لیکن کوئی جواب نہ آیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا دعوی محض دعوی ہی رہا، بھارتی ہائی کمیشن سے کوئی اہلکار ایل او سی جانے کیلئے نہیں پہنچا، بھارت کی جانب سے مبینہ لانچ پیڈز کا محل وقوع بھی فراہم نہیں کیا۔
The Indian side has not joined us in the visit to LoC neither have they provided coordinates of the alleged “launchpads”.
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) October 22, 2019
غیر ملکی سفیروں، ہائی کمشنر کو آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کروانے کے لیے وادی نیلم پہنچا دیا گیا ہے جس کے بعد وہ ایل او سی کے جورا، شاہ کوٹ اور نوسہری سیکٹرز کا دورہ کریں گے۔
We take the Diploamtic Corps to LoC today.
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) October 22, 2019
خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا و سارک اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل بھی ایل او سی کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سفیروں کے ہمراہ ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کا کوئی اہلکار، سفارتکار ایل او سی جانے کیلیے نہیں پہنچا، بھارتی ہائی کمیشن کے اسٹاف میں سفارتکاروں کے ساتھ ایل او سی جانے کی اخلاقی جرات نہیں، غیر ملکی سفارتکار اور میڈیا ارکان کا گروپ ایل او سی پر سچ سامنے لائیں گے۔
What good Indian High Commission is which can’t stand with its Army Chief? Indian High Commission staff didn’t have the moral courage to accompany fellow diplomats in Pakistan to LOC. However, a group of foreign diplomats & media is on the way to LOC to see the truth on ground.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 22, 2019
خیال رہے کہ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے تمام سفارت کاروں کو بھارت کی طرف سے ہفتہ کی شب اور اتوار کو بلا اشتعال بھارتی فائرنگ سے متاثرہ علاقوں کے معائنے کے لیے آج کنٹرول لائن کے دورے کی دعوت دی تھی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کے تمبینہ تین کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم پاک فوج نے بھارت کا یہ دعویٰ مسترد کردیا۔
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی ہٹ دھرمی پر کہا کہ کا بھارت کا بیانیہ پِٹ رہا ہے، اُس کی ساکھ دنیا بھر میں متاثر ہو رہی ہے، بھارتی الزام تراشی پر دنیا کو نوٹس لینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت آبی جارحیت کی طرف بڑھ رہا ہے، اس معاملے پر دفتر خارجہ میں آج اجلاس ہوگا اس کے علاوہ نریندر مودی کی ہریانہ کی تقریر کا مناسب جواب دیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C