22/December/2023

پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے 50 واقعات میں افغان شہری ملوث نکلے، سی ٹی ڈی

👁️ 101 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے 50 واقعات میں افغان شہری ملوث نکلے، سی ٹی ڈی

پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے 50 واقعات میں افغان شہری ملوث نکلے، سی ٹی ڈی

پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے دہشتگردی اور بھتہ خوری میں ملوث افغان باشندوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق رواں سال دہشت گردی کے 50 واقعات میں افغان باشندے ملوث نکلے اور گزشتہ سال دہشت گردی کے 19 واقعات میں افغان باشندے ملوث تھے جب کہ مجموعی طور پر 2 سال میں دہشت گردی کے 69 واقعات میں افغان باشندے ملوث رہے۔

سی ٹی ڈی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ رواں سال 66 افغان دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا اور گزشتہ سال دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افغانستان کے 26 باشندوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ 2 سال میں مجموعی طور پر 92 افغان دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق رواں سال 6 افغان دہشت گرد اور گزشتہ سال 4 افغان دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ رواں سال بھتہ خوری کے 8 واقعات، گزشتہ سال 4 واقعات میں افغان شہری ملوث تھے جب کہ 2 سال میں مجموعی طورپر بھتہ خوری کے 12 واقعات میں افغان باشندے ملوث پائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال 14 افغان بھتہ خور اور گزشتہ سال 6 افغان بھتہ خور پکڑے تھے جبکہ 2 سال میں مجموعی طور پر 20 افغان بھتہ خوروں کو گرفتار کیا گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C