08/January/2026

پاکستان میں شدت پسندوں کو ہمسایہ ممالک سے سپورٹ حاصل ہے، وزیر اعظم

👁️ 147 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاکستان میں شدت پسندوں کو ہمسایہ ممالک سے سپورٹ حاصل ہے، وزیر اعظم

پاکستان میں شدت پسندوں کو ہمسایہ ممالک سے سپورٹ حاصل ہے، وزیر اعظم

کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔ اس شدت پسندی کے پیچھے خوارجی ہیں جنھیں ہمسایہ ملکوں کی سپورٹ حاصل ہے تاہم اس کے خاتمے تک چین سے نہيں بیٹھیں گے۔

 

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اپنے دورے کے بعد اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آج بھی جاری ہے۔ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی، استحکام اور عوامی فلاح کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔

 

یاد رہے کہ وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ گئے تھے۔ دورہ کوئٹہ کے موقع پر گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل اور وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔

 

وزیر اعظم نے اس دوران اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کو درپیش مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل استعمال میں لائیں گے۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے میں ترقی کے فروغ، امن و امان کے قیام، سیاسی ہم آہنگی کے استحکام اور وزیر اعظم کمپلینٹ سیل پر درج عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ تمام چیلینجز کے باوجود بلوچستان کی کابینہ عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

 

اس سے قبل چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے وزیر اعظم کو صوبے میں مختلف شعبہ جات میں کی جانے والی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت، اور بالخصوص تعلیم، صحت، گورننس اور عوامی خدمات کی فراہمی سے متعلق اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C