پاکستان نے بھارت کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شریک چیئرمین شپ پر اعتراض اٹھا دیا
👁️ 120 بار دیکھا گیا
پاکستان نے بھارت کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شریک چیئرمین شپ پر اعتراض اٹھا دیا
اسلام آباد ( زینب عباس ) پاکستان نے بھارت کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایشیا پیسیفک گروپ کی شریک چیئرمین شپ پر اعتراض اٹھا دیا۔
وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایف اے ٹی ایف کے صدر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گروپ میں بھارت کے بجائے کسی اور ملک کو شامل کیا جائے کیوں کہ بھارت پاکستان سے متعلق جانبدارانہ رائے اور مخاصمانہ عزائم رکھتا ہے۔
خط میں تحریر ہے کہ بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی بھی خلاف ورزی کی اور بھارت پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کیلئے سرگرم ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ کے خط کے متن کے مطابق ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ میں بھارت کی شمولیت سے پاکستان ہراساں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کررہا ہے لیکن ان کوششوں کے باوجود بھارت پاکستان کے خلاف سیاسی تقاریر کررہا ہے۔
اسد عمر نے خط میں بھارتی وزیر خزانہ کے خط کا بھی حوالہ دیا جس میں بھارتی وزیر خزانہ نے 18 فروری کے اجلاس میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرنےکا مطالبہ کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : ڈرون حملے سے سکیورٹی اہلکار ہلاک، درابن میں پولیس پر 3 حملے ناکام
06/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس کو ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں اور بھاری ہتھیار دینے پر غور
06/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : درابن تھانے پر حملے کی کوشش ناکام، مسلح حملہ آور فرار
06/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C