پاکستان نے مودی، ٹرمپ مشترکہ اعلامیہ ’گُمراہ کُن‘ قرار دے دیا
👁️ 106 بار دیکھا گیا
پاکستان نے مودی، ٹرمپ مشترکہ اعلامیہ ’گُمراہ کُن‘ قرار دے دیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستانی دفترِ خارجہ کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انڈین وزیرِ اعظم نرندر مودی کے درمیان ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان سے متعلق دیے جانے والے حوالے کو یکطرفہ، گمراہ کن اور سفارتی اقدار کے منافی قرار دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ انڈیا کی وزارتِ خارجہ کی ویب سائٹ پر موجود مشترکہ اعلامیے کے مطابق امریکہ اور انڈیا دونوں مُمالک کے رہنماؤں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ ممبئی اور پٹھان کوٹ حملوں میں ملوث مجرموں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین سرحد پار دہشت گرد حملوں کے لئے استعمال نہ ہو۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’اعلامیے میں دیے جانے والے اس طرح کے حوالے اس تلخ حقیقت سے بین الاقوامی توجہ نہیں ہٹا سکتے کہ انڈیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے مرتکب عناصر کے لئے محفوظ پناہ گاہ ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں انڈیا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہ کرنے پر توجہ نہیں دی گئی جو خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کا ایک اہم ذریعہ ہے اور نہ ہی اس میں انڈیا کے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیا گیا ہے۔‘
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے جمعہ کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ’انڈیا کو جدید فوجی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے منصوبے پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔ اس سے خطے میں عدم توازن پیدا ہوسکتا ہے اور استحکام کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ واشنگٹن میں ملاقات کے بعد اعلان کیا ہے کہ امریکہ انڈیا کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی سمیت لاکھوں ڈالر مالیت کا فوجی سازوسامان فروخت کرے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے جمعہ کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امن و استحکام کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے علاقائی اور عالمی کوششوں میں تعمیری کردار ادا کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8819 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4539 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3261 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2442 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2082 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1886 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C