پاکستان پر دہشت گرد حملے: کیا پاکستان دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنائے گا؟
👁️ 89 بار دیکھا گیا
پاکستان پر دہشت گرد حملے: کیا پاکستان دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنائے گا؟
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے اندر سرحد پار سے دہشت گرد حملوں کو روکنے کی کوششوں کے بارے میں ماہرین کے مطابق پاکستان کو سرحد پار سے خاطر خواہ تعاون نہیں مل رہا ہے اور صورت حال بگڑتی جارہی ہے۔
گزشتہ سال نومبر میں ٹی ٹٰی پی کی جانب سے جنگ بندی توڑے جانے کے بعد سے،ان حملوں میں خاص طور صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کافی اضافہ ہوا ہے۔پاکستانی حکام کے بقول پاکستان اس سلسلے میں افغان طالبان سے تعاون کے لئے ہر سطح پر رابطے میں ہے۔
پاکستان کے روز نامے ڈان کے مطابق ، بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر افغانستان سے ہونے والی جنگجوؤں کی کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو پھر پاکستان کو ان دہشت گردوں کی پناہ گاہوں تک جانا اور انہیں سبق سکھانا ہوگا۔
اخبار کے مطابق کوئٹہ میں ایک نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ چالیس برس سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے، لیکن اسکے عوض بجائے دہشت گردی کی حوصلہ شکنی کرنےکے یہ تشویش کی بات ہے کہ ان جنگجوؤں کو پناہ گاہیں اور جدید ہتھیار دئیے جارہے ہیں۔
اخبار کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ اکتیس اکتوبر کو ژوب میں جو چھ دہشت گرد مارے گئے تھے وہ افغان تھے۔
تاہم جب وائس آف امریکہ کے نمائندے نے رابطہ کیا تو جان اچکزئی نے کہا کہ وہ اس معاملے پر اس وقت کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے۔ اوراسوقت اس بارے میں مزیدکچھ کہنا مناسب نہیں ہو گا۔
خیال رہے کہ پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوا رالحق کاکڑ نے بھی پاکستان کے ایک مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ دو سال قبل اس سلسلے میں کابل میں ہونے والے مذاکرات ایک تماشہ تھے، حالانکہ تحریک طالبان پاکستان یا ٹی ٹی پی بھی ان مذاکرات کا حصہ تھی۔
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ اب یہ افغان حکومت کے ہاتھ میں ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کے لوگوں کے خلاف خود کارروائی کرتی ہے یا پھر انہیں پاکستان کے حوالے کرتی ہے۔ بقول ان کے ہ طالبان اچھی طرح جانتے ہیں کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کہاں سے پاکستان پر حملے کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ افغانستان کے طالبان حکمران دنیا کو بار بار یقین دہانی کراتے رہے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک پر دہشت گردی کے حملوں کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9120 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C