پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف نئے ملک گیر آپریشن کا اعلان
👁️ 44 بار دیکھا گیا
پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف نئے ملک گیر آپریشن کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز) سیاسی و معاشی مشکلات کے شکار پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف نئے آپریشن کا اعلان کر دیا ہے۔
ایک ایسے وقت میں، جب پاکستان کو شدید سیاسی و معاشی مشکلات کا سامنا ہے، قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف نئے آپریشن کا اعلان ملکی معیشت پر کیا اثرات مرتب کرے گا؟
پاکستان کی قومی سلامتی کی کمیٹی نے گزشتہ روز ایک اعلان میں ملک میں موجود انتہا پسند عسکری گروہوں کے خاتمے کے لیے ایک نیا ملک گیر آپریشن شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ ان معاشی مسائل کے دوران یہ فیصلہ کرنا ایک مشکل امر تھا۔
پاکستان کو اس وقت شدید معاشی مسائل کا سامنا ہے اور ملک کو ڈیفالٹ ہو جانے کے خطرے کا بھی سامنا ہے۔ ساتھ ہی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا بیل آؤٹ پروگرام نومبر سے تعطل کا شکار ہے۔ ان تمام حالات کے ساتھ ملک میں سیاسی گرما گرمی بھی عروج پر ہے جبکہ حکومت اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے مابین ‘سیاسی جنگ‘ شدت اختیار کر چکی ہے۔
ملک میں 2014 میں بھی انتہا پسند عسکری گروہوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا، جس کے باعث ملکی خزانے پر اربوں ڈالر کا بوجھ پڑا تھا۔ اس آپریشن میں دس لاکھ سے زائد لوگ بے گھر اور سینکڑوں مارے گئے تھے۔
سکیورٹی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پوری قوم اور حکومت کے ساتھ مل کر ایک جامع آپریشن شروع کیا جائے گا، جس سے دہشت گردی سے نجات ملنے کی امید ہے۔
جوہری ہتھیاروں سے لیس اس بائیس کروڑ کی آبادی والے ملک میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران انتہا پسند گروہوں کے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ خاص طور پر جب سے حکومت اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مابین مذاکرات کا سلسلہ منقطع ہوا ہے۔
رواں سال اس گروہ کی جانب سے ملک کے شمال مغربی شہر پشاور کی ایک مسجد پر خودکش بم دھماکوں سمیت حملوں کا ایک نیا سلسلہ دیکھنے میں آیا، جس میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔
سکیورٹی کمیٹی کے مطابق جمعہ کو وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ملک کی عسکری قیادت نے شرکت کی اور ایک کمیٹی تشکیل دی، جو دو ہفتوں کے اندر عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات سے متعلق سفارشات پیش کرے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C