پاکستان کا کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
👁️ 154 بار دیکھا گیا
پاکستان کا کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
راولپندی (ڈیلی اردو/اے پی پی) پاکستان نے منگل کے روز مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ کروز میزائل تیمور کا کامیاب تجربہ کیا۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی پی) کے مطابق اینٹی شپ کروز میزائل تیمور کا آج منگل 21 اپریل کو کامیاب تجربہ کیا گیا۔ پاکستانی بحریہ کے مطابق اس میزائل کی لائیو فائرنگ کامیابی سے کی گئی۔
یہ اعلان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پاکستانی بحریہ اہم بحری راستوں خصوصاﹰ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کی حفاظت کے لیے انہیں بحری اسکواڈ کے ساتھ لے جانے (اسکارٹ کرنے) کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ کروز میزائل غیر معمولی درستی کے ساتھ اپنے ہدف تک پہنچا۔
’’اس تجربے نے پاکستان نیوی کی اس صلاحیت کی توثیق کر دی کہ وہ دور فاصلے سے سمندر میں موجود دشمن کے اہداف کو تلاش کر کے نشانہ بنا سکتی اور انہیں مؤثر طریقے سے تباہ کر سکتی ہے۔‘‘
اس بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی بحریہ کی جانب سے یہ مظاہرہ قومی دفاعی صلاحیت میں ایک اہم اضافہ ہے اور اس سے پاکستانی مسلح افواج کی روایتی جنگی صلاحیتیں اور مشترکہ حملہ کرنے کی استعداد مزید مضبوط ہوئی ہیں۔
بیان کے مطابق ملکی صدر آصف زرداری، پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے اس اہم کامیابی پر ملکی سائنس دانوں اور انجینئروں کو مبارک باد دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ مکرمہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ مسترد، سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا
02/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5341 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C