پاکستان کو دہشت گردی کا ورثہ امریکا کی وجہ سے ملا، وزیر دفاع خواجہ آصف
👁️ 76 بار دیکھا گیا
پاکستان کو دہشت گردی کا ورثہ امریکا کی وجہ سے ملا، وزیر دفاع خواجہ آصف
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کا ورثہ امریکا کی وجہ سے ملا، امریکا خطے میں خود دہشت گردی کا ناسور چھوڑ کرگیا، پاکستان آج بھی اس سے نبرد آزما ہے، آج بھی ہمارے فوجی جوان مارے جا رہے ہیں۔
امریکی صدر جوبائیڈن اور نریندر مودی ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس اعلامیہ پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں کہا کہ امریکی صدر یا وائٹ ہاؤس کو اعلامیہ جاری کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا، واشنگٹن نے ہی گجرات میں دہشت گردی پر مودی کا ویزا بند کردیا تھا، آج دہائیوں کے بعد ایک دہشت گرد کی درخواست پر دہشت گردی کی درخواست کی جارہی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کو قتل، خواتین کی عصمت دری کی گئی، مودی کے ہاتھ اس وقت بھی خون سے رنگے تھے اور آج بھی ہیں، آج بھی کشمیری مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، پاکستان کو دہشت گردی کا ورثہ امریکا کی وجہ سے ملا، امریکا خطے میں خود دہشت گردی کا ناسور چھوڑ کرگیا اور پاکستان آج بھی اس سے نبرد آزما ہے، آج بھی ہمارے فوجی جوان مارے جا رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا کو دہشت گردی کا پس منظر یاد رکھنا چاہیے، خطے میں دہشت گردی کا بیج بونے میں امریکا کا بھی کردار ہے اور بھارتی حکمران دہشت گردی کو پروان چڑھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے اقتصادی مسائل کی وجہ سے اس قسم کے بیانات دے رہا ہے، امریکا، بھارت میں انسانی حقوق کی خلافورزیوں اور قتل عام کو نظر انداز کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C