پاکستان کے حملوں میں 67 افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ
👁️ 187 بار دیکھا گیا
پاکستان کے حملوں میں 67 افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستانی حکام کے مطابق منگل کی صبح افغان افواج نے سرحد کے ساتھ پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں 67 افغان فوجی اور ایک پاکستانی سپاہی مارے گئے۔
کابل میں طالبان کی وزارت دفاع نے پاکستان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ وزارت کے ترجمان نے کہا کہ افغان افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستانی حملوں کو پسپا کرتے ہوئے ایک درجن کے قریب فوجی چوکیاں تباہ کیں اور چار پاکستانی فوجی ہلاک کیے۔
پاکستان کے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ منگل کو افغان افواج نے سرحد کے دو حصوں میں پاکستانی فوج پر حملے کیے۔ جنوبی سرحد کے ساتھ بلوچستان کے اضلاع قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن میں 16 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جہاں پاکستانی فوج نے 27 افغان فوجیوں کو ہلاک کر کے متعدد حملوں کو کامیابی سے پسپا کر دیا۔
تارڑ نے ایکس پر بتایا کہ شمالی سرحد کے ساتھ خیبر پختونخوا میں 25 مقامات پر حملوں کی ایک اور لہر میں پاکستانی افواج نے 40 افغان سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا۔
دوسری جانب کابل میں وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے اسلام آباد کے ان بیانات کو ’’بے بنیاد‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
پیر کو صدر آصف علی زرداری نے افغانستان کے ساتھ جاری لڑائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے افغان سرزمین سے کارروائیاں کرنے والے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے سے پہلے سفارت کاری کی تمام راہیں آزمائی تھیں۔
انہوں نے کابل سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں حملوں کے ذمہ دار گروہوں کو غیر مسلح کیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ مکرمہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ مسترد، سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا
02/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5339 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C