پاکستانی سرحد کے قریب دو ایرانی پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 23 بار دیکھا گیا
پاکستانی سرحد کے قریب دو ایرانی پولیس اہلکار ہلاک
تہران (ڈیلی اردوڈوئچے ویلے) صوبہ سیستان بلوچستان میں دو پولیس اہلکاروں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ، بلوچ اقلیتی باغی اور کئی ایک سُنی جہادی گروہ بھی سرگرم ہیں۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے صوبہ سیستان بلوچستان میں دو پولیس اہلکاروں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ نیوز ایجنسی اِرنا کے مطابق یہ واقعہ پاکستانی سرحد کے قریبایرانی دیہی علاقے میں پیش آیا ہے۔
ایرانی صوبے سیستان بلوچستان اکثر بدامنی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور اس کی ایک سرحد افغانستان سے بھی ملتی ہے۔ اس علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ، بلوچ اقلیتی باغی اور کئی ایک سنی جہادی گروہ بھی سرگرم ہیں۔
ماضی میں ایرانی حکومت طالبان پر بھی ایک سکیورٹی چوکی پر فائرنگ کرنے کا الزام عائد کر چکی ہے۔
یاد رہے کہ سیستان بلوچستان کی دو ممالک پاکستان اور افغانستان کے ساتھ 1100 کلومیٹر طویل زمینی سرحد ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقے میں بے روزگاری کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ تیل کی مصنوعات، خاص طور پر ڈیزل کی اسمگلنگ کا گڑھ بن چکا ہے۔
سیستان بلوچستان کا صوبہ ایران کے غریب ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے اور وہاں بڑی تعداد میں بلوچ نسلی اقلیت کے ارکان آباد ہیں۔ یہ بلوچ اقلیت مذہبی طور پر سنی مسلم عقیدے جبکہ باقی ماندہ ایران میں شیعہ عقیدے کی حامل مسلم آبادی کی اکثریت ہے۔
ایرانی فورسز پر اس سے قبل بھی ایسے ہی کئی حملے ہو چکے ہیں۔ تئیس جولائی کو ہونے والے ایک حملے میں گشت پر معمور چار ایرانی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ تازہ ترین واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے، جب ابھی دو ہفتے قبل ہی اس صوبے میں فائرنگ کے تبادلے میں دو ایرانی پولیس اہلکار جبکہ چار حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری جہادی گروپ جیش العدل نے قبول کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کچھی میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
25/July/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے ڈھانچے جہاں بھی ہونیگے، ختم کیے جائینگے، فیلڈ مارشل
25/July/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
25/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ واضح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
25/July/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 455 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4847 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3591 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2576 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2329 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C