پاکستانی طالبان نے ڈیرہ غازی خان سے تین سیکیورٹی اہلکار اغوا کر لیے
👁️ 71 بار دیکھا گیا
پاکستانی طالبان نے ڈیرہ غازی خان سے تین سیکیورٹی اہلکار اغوا کر لیے
واشنگٹن (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ کے سرحدی گاؤں “گے” سے تین سیکیورٹی اہلکاروں کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے شدت پسندوں نے اغوا کر لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ایک اہلکار کو بعد ازاں رہا کر دیا گیا، تاہم دو اہلکار باسط اور اسامہ اب بھی شدت پسندوں کی تحویل میں ہیں۔
ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا ہے کہ اہلکاروں کا تعلق پاکستان آرمی اور ایف سی سے ہے۔
یہ علاقہ خیبر پختونخوا کی سرحد سے متصل ہے، جہاں اس نوعیت کے واقعات پہلے بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ مقامی عمائدین اہلکاروں کی بحفاظت رہائی کے لیے جرگہ لے کر شدت پسندوں سے بات چیت کے لیے جا رہے ہیں۔
تاحال حکام کی جانب سے واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26339 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15584 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11871 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9200 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7474 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5295 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C