پاکستانی فضائیہ نے مئی میں بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے، وزیر داخلہ محسن نقوی کا انکشاف
👁️ 295 بار دیکھا گیا
پاکستانی فضائیہ نے مئی میں بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے، وزیر داخلہ محسن نقوی کا انکشاف
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ مئی میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے فوجی اڈوں پر حملوں کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھارت کے چھ جنگی طیارے مار گرائے جن کی ویڈیوز بھی موصول ہو چکی ہیں۔
محسن نقوی کے مطابق بھارتی حملوں میں ایک ایئر بیس کے سوا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے بھارتی فیصلوں اور منصوبہ بندی کی بروقت اطلاعات فراہم کر کے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارت کو منھ توڑ جواب دیا اور بھارت میں آبادی کے قریب ایک فوجی تنصیب کو اس طرح نشانہ بنایا کہ ان کا بڑا تیل ڈپو تباہ ہو گیا، تاہم عام شہریوں کو نقصان نہیں پہنچا۔
ان کے مطابق بھارت چاہتا تھا کہ پاکستان کے کسی حملے میں عام شہری متاثر ہوں تاکہ اس کا فائدہ اٹھا سکے، مگر پاکستان نے احتیاط برتتے ہوئے صرف فوجی اہداف کو ہی نشانہ بنایا۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت میں 26 سے 36 اہداف کامیابی سے نشانہ بنائے۔
محسن نقوی نے کہا کہ جب بھارت کے طیارے گرائے گئے تو فیصلہ کیا گیا کہ اس خبر کو شواہد آنے تک خفیہ رکھا جائے اور بعد ازاں تمام ویڈیوز موصول ہونے پر عوام کے سامنے لایا گیا۔ ان کے مطابق یہ سب ہماری خفیہ ایجنسیوں کی کامیابی تھی، اگرچہ ان کا ذکر زیادہ نہیں ہوتا۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج میں مکمل ہم آہنگی رہی، جبکہ بھارت کی افواج میں واضح تقسیم سامنے آئی جس کا انہیں خمیازہ بھگتنا پڑا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C