پاکستانی فوج کی ناقد وکیل ایمان مزاری اور شوہر گرفتار
👁️ 293 بار دیکھا گیا
پاکستانی فوج کی ناقد وکیل ایمان مزاری اور شوہر گرفتار
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کی پولیس نے جمعے کو انسانی حقوق کی معروف کارکن ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے خاندان اور ایک وکلاء ایسوسی ایشن نے بتایا کہ انہیں اسلام آباد کی ایک عدالت میں پیشی کے لیے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ان کی گرفتاری ’’سائبر دہشت گردی‘‘ کے الزامات کے تحت ہوئی ہے۔
32 سالہ وکیل ایمان مزاری، جو پاکستانی فوج پر کھل کر تنقید کرتی ہیں، ایک درجن الزامات کا سامنا کر رہی ہیں۔
ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو منگل کے روز ایک سائبر کرائم کیس میں ضمانت مل گئی تھی۔ جوڑے نے دیگر ممکنہ مقدمات میں گرفتاری سے بچنے کے لیے جامع ضمانت کی درخواست دی تھی تاکہ وہ آئندہ سماعتوں میں پیش ہو سکیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید واجد علی شاہ گیلانی نے ایک ویڈیو بیان میں الزام لگایا کہ پولیس نے جوڑے کو گرفتار کرنے سے پہلے ان کے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔
ایمان مزاری کی والدہ اور سابق وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ان کی بیٹی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور گرفتاری کے دوران پولیس نے تشدد کا استعمال کیا۔
اسلام آباد پولیس نے تبصرے کے لیے درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔
ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے لسانی بنیادوں پر تقسیم کو ہوا دی اور ملک میں مسلح افواج کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا تاثر پیدا کیا۔ انہی الزامات کی بنیاد پر ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
ایمان مزاری کے مطابق یہ بات بالکل واضح ہے کہ اس مقدمے کا آغاز سے لے کر اب تک کا واحد مقصد انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچانا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’یہ وہی رویہ ہے، جو ٹرائل کورٹ نے پہلے اپنایا تھا، جب ہماری غیر موجودگی میں یکطرفہ کارروائی کی گئی اور ہمیں جوابی سوالات کا کوئی حق نہیں دیا گیا۔‘‘
ایمان مزاری نے بتایا کہ اب ایک بار پھر نہ صرف ان کا جوابی سوالات اور دفاع کا بنیادی حق ختم کر دیا گیا ہے بلکہ عدالت نے یہ حکم بھی دے دیا ہے کہ انہیں صرف ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے۔، ’’اس کا مقصد واضح ہے۔ عدالت میں جسمانی موجودگی نہیں، جوابی سوالات نہیں، دفاع کا کوئی حق نہیں۔
یاد رہے کہ ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے درج مقدمے کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے لسانی بنیادوں پر تقسیم کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے تھے۔
الزام لگایا گیا کہ انہوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں لاپتا افراد کے معاملات کی ذمہ داری سیکیورٹی فورسز پر ڈالی۔
یہ مقدمہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پیکا) کی دفعات 9، 10، 11 اور 26 کے تحت درج کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے دارالحکومت میں فوجی ہیڈکوارٹر میں دھماکا، نوعیت معلوم نہ ہوسکی
01/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اپر کرم میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ڈرائیور محفوظ رہا
01/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11881 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5337 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C