پشاور: سی ٹی ڈی آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑا حملہ ناکام
👁️ 284 بار دیکھا گیا
پشاور: سی ٹی ڈی آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑا حملہ ناکام
پشاور/ڈی آئی خان (نمائندگان ڈیلی اردو ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق مصدقہ اطلاع پر ریگی ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کی گئی، جہاں دہشت گرد مبینہ طور پر کارروائی کی تیاری کر رہے تھے۔
سی ٹی ڈی کی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیم کے پہنچنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک پائے گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک افراد کی شناخت عباس قسمت خان اور عثمان کستور خان کے ناموں سے ہوئی ہے، جو شاہی بالا کے رہائشی تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور کارتوس برآمد ہوئے، جبکہ عباس کے قبضے سے شہید کانسٹیبل ثنا اللہ کا موبائل فون بھی ملا۔ دونوں ملزمان کانسٹیبل ثنا اللہ کے قتل میں مطلوب تھے۔
ادھر ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ درازندہ کی حدود میں واقع چوکی امان میلہ پر دہشت گردوں کا حملہ پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے چوکی کو نشانہ بنایا، تاہم اہلکاروں کی مؤثر جوابی فائرنگ کے باعث حملہ آور فرار ہو گئے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بعد ازاں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے چوکی کے اطراف سے 25 کلو اور 3 کلو بارودی مواد پر مشتمل دو دیسی ساختہ بم برآمد کیے، جنہیں بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دیا۔
پولیس حکام نے کارروائی میں شامل اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور امن دشمن عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ مکرمہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ مسترد، سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا
02/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5341 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C