پشاور: مولانا فضل الرحمٰن اور ایمل ولی کو نشانہ بنانے والے داعش کے دو خودکش حملہ آور گرفتار
👁️ 39 بار دیکھا گیا
پشاور: مولانا فضل الرحمٰن اور ایمل ولی کو نشانہ بنانے والے داعش کے دو خودکش حملہ آور گرفتار
پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے، جو سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان پر حملےکی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز سی ٹی ڈی نجم الحسنین لیاقت نے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کرنے والے داعش کے 2 خودکش بمبار کو گرفتار کیا ہے۔
مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کو نشانہ بنانے والے تھے۔
ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد حملہ آوروں کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کی نشاندہی پر 2 خودکش جیکٹس اور 3 عدد ہینڈ گرنیڈ اور پستول برآمد کر لی۔
نجم الحسنین لیاقت کا کہنا تھا کہ ایک خودکش حملہ آور کو متنی میرہ پشاور سے گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت عادل خان کے نام سے ہوئی، مزید کہا کہ گرفتار حملہ آور کی نشاندہی پر دوسرے ساتھی طاہر خان کو اچینی سے حراست میں لیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر زیر زمین دفنائے گئے 2 ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیے، مزید کہا کہ قبائلی ضلع خیبر سے متصل باؤنڈری سے 2 خوکش جیکٹس بھی برآمد کی گئیں۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے کا کہنا تھا کہ گرفتار حملہ آوروں کا مولانا فضل الرحمٰن اور ایمل ولی خان کو خودکش حملے میں ٹارگٹ کرنے کا اعتراف کر لیا۔
نجم الحسنین لیاقت نے بتایا کہ حملہ آوروں نے جے یو آئی کے مفتی محمود مرکز کی ریکی بھی کی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد داعش خراسان کے رکن ہیں، دہشت گردوں نے پکتیا افغانستان مرکز سے فدائی ٹریننگ حاصل کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C