10/March/2024

پشاور میں دھماکا، خودکش حملہ آور سمیت 2 دہشت گرد ہلاک، تیسرا زخمی حالت میں گرفتار

👁️ 29 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشاور میں دھماکا، خودکش حملہ آور سمیت 2 دہشت گرد ہلاک، تیسرا زخمی حالت میں گرفتار

پشاور میں دھماکا، خودکش حملہ آور سمیت 2 دہشت گرد ہلاک، تیسرا زخمی حالت میں گرفتار

پشاور (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی ڈبلیو) خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق آج اتوار کی صبح پشاور میں دھماکا خیز مواد سے لیس ایک موٹر سائیکل میں اچانک دھماکا ہوا جس کے باعث دو افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔ ذرائع کےمطابق دھماکہ کی شدت سے موٹرسائیکل کے پرخچے اڑگئے۔

پشاور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز کاشف عباسی نے بتایا کہ پشاور کے بورڈ بازار کے علاقے میں موجود اس موٹرسائیکل پر 4 سے 5 کلو گرام کے درمیان دھماکا خیز مواد لدا ہوا تھا۔

عباسی نے مزید کہا کہ بہ ظاہر یہ دھماکا خیز مواد وقت سے پہلے پھٹ گیا۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس دہشت گردانہ عمل کا ہدف کون تھا۔

سی ٹی ڈی نے تفصیلات جاری کر دی

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق خودکش حملہ آور سمیت تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی، دہشت گرد 5 کلو گرام بارودی مواد لے کر اپنے ہدف کی طرف جا رہے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور محمد سلمان والد عاشق حسین پشاور کے علاقے تہکال میں عارضی طور پر رہائش پزیر تھا جبکہ ہلاک دوسرے دہشت گرد کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق زخمی تیسرے دہشت گرد کا نام عثمان ہے اور یہ تینوں دہشت گرد موٹر سائیکل پر تھے۔

سی ٹی ڈی کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل کے چیسیز نمبر، دہشت گردوں کے شناختی کارڈ و مدرسہ انوار القرآن دیر کارڈ بھی برآمد کرلی ہے، تینوں دہشت گرد ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کا دارالحکومت پشاور کئی دہائیوں سے عسکریت پسند پاکستانی طالبان ٹی ٹی پیکے حملوں کا ہدف رہا ہے۔ اس شہر میں ماضی قریب میں کئی سنگین دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے متاثرین کے لیے دعا کی۔ ان کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا، ”ہم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C