پشاور میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے انٹیلیجنس بیورو کا انسپکٹر ہلاک
👁️ 49 بار دیکھا گیا
پشاور میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے انٹیلیجنس بیورو کا انسپکٹر ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں خفیہ ادارے انٹیلیجنس بیورو کے انسپکٹر کو شدت پسندوں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔
یہ واقعہ بروز بدھ کو دوپہر دو بجے کے قریب عزیر ٹاون میں پیش آیا ہے جو مچنی گیٹ تھانے کی حدود میں ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ورسک روڈ پر عزیر ٹاون کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے شاہد انور کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جبکہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تاحال کسی گروہ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور حساس اداروں کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلی سردار علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی مذمت کرتے ہوئے مقتول افسرکے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔
انسپکٹر شاہد انور کو ضلع کوہاٹ کے نواحی علاقے شکردرہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
حالیہ مہینوں کے دوران پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور ان میں سے زیادہ تر کا الزام پاکستانی طالبان پر عائد کیا جاتا ہے، جنہیں تحریک طالبان پاکستان یا ٹی ٹی پی بھی کہا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C