پشاور، بنوں اور باجوڑ میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 284 بار دیکھا گیا
پشاور، بنوں اور باجوڑ میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اور سی ٹی ڈی کے تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔
پشاور
تھانہ ریگی کی حدود، نادرن بائی پاس اور شاہی بالا کے قریب عسکریت پسندوں نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکار ثناءاللہ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئے۔
بنوں
ضلع بنوں میں فرنٹیئر ریزرو پولیس (ایف آر پی) کے کانسٹیبل ناظم خان ولد قاسم، سکنہ شادیو خاص، مغرب کی نماز کے بعد گھر جا رہے تھے کہ عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی۔ شدید زخمی ہونے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ ہلاک ہو گئے۔
باجوڑ
تحصیل ماموند کے علاقے مینہ میں عسکریت پسندوں نے سی ٹی ڈی کے ایک اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت سیپور سکنہ مینہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس اور سکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں عبدالقیوم اور ضلع باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقے خوارو کلے میں رشید عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے دارالحکومت میں فوجی ہیڈکوارٹر میں دھماکا، نوعیت معلوم نہ ہوسکی
01/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اپر کرم میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ڈرائیور محفوظ رہا
01/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11881 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5337 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C