پشین آپریشن: زخمی حالت میں گرفتار افغان دہشت گرد کا پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا اعتراف
👁️ 40 بار دیکھا گیا
پشین آپریشن: زخمی حالت میں گرفتار افغان دہشت گرد کا پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا اعتراف
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستانی سکیورٹی اداروں کے ہاتھوں زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے افغان دہشت گرد نے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان دہشت گرد حبیب اللہ نے دوران تفتیش بتایا کہ صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی، حملے کیلئے ہمیں راکٹ لانچر، ہینڈ گرینیڈ اور اسلحہ فراہم کیا گیا۔
????افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنے والے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
23اپریل 2024کوبلوچستان کے علاقے ضلع پشین میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران3دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتارہوا
گرفتاردہشتگرد کا نام حبیب اللہ عرف خالد ولد خان… pic.twitter.com/mSsgcz7qcb
— Eagle Eye (@zarrar_11PK) April 25, 2024
دہشتگرد حبیب اللہ نے بتایا کہ ہمیں افغانستان کے بارڈر تک افغان طالبان نے مکمل مدد فراہم کی۔
ذرائع کے مطابق افغان دہشت گرد حبیب اللہ عرف خالد ولد خان محمد کو 23 اپریل کو پشین میں دوران آپریشن زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، دہشت گرد حبیب اللہ افغانستان کے علاقے اسپن بولدک کا رہائشی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد حبیب اللہ نے بتایا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے ہمیں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہمارے دو ساتھی ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، جماعت الاحرار اور بلوچ دہشت گرد تنظیمیں شامل ہیں جو افغانستان کے علاقوں خوست، کنڑ، نورستان اور دیگر علاقوں میں موجود ہیں۔
حال ہی میں افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کے دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے 7 دہشتگردوں کا تعلق بھی افغانستان سے تھا۔
اس سے قبل پاکستان میں ہونے والے متعدد خودکش دہشتگردوں کا تعلق بھی افغانستان سے ہی نکلا اور پاکستانی حکام اس حوالے سے افغان طالبان کو بارہا شواہد بھی پیش کر چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
پشاور : سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ،ایک دہشتگرد اور پولیس اہلکار ہلاک، 2 اہلکار زخمی
24/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26324 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15572 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11858 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9174 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7455 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5256 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C