پشین میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لیویز فورس کا افسر ہلاک، 3 زخمی
👁️ 30 بار دیکھا گیا
پشین میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لیویز فورس کا افسر ہلاک، 3 زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں دہشت گردی میں ملوث مبینہ جرائم پیشہ گروہ کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک لیویز فورس کا ایک افسر ہلاک اور 3 دیگر اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرموں سمیت 2 درجن مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلیں اور غیرقانونی اسلحہ سمیت چوری کیا گیا دیگر سامان برآمد کرلیا۔
حکام نے بتایا کہ پشین کے علاقے کلی منظری میں لیویز فورس کے اہلکاروں اور مشتبہ افراد کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو پشین کے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک لیویز اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ دیگر 3 کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن (ر) جمعہ داد مندوخیل نے نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کو بتایا کہ لیویز فورس نے 24 مشتبہ مجرموں کو گرفتار کرلیا جو دہشت گردی کی سرگرمیوں سمیت دیگر گھناؤنے جرائم میں ملوث تھے۔
فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے لیویز اہلکار کی شناخت رسالدار حمید اللہ ترین کے نام سے ہوئی جبکہ موسیٰ جان، بلال خان اور ظہور آغا زخمی ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
پشاور : سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ،ایک دہشتگرد اور پولیس اہلکار ہلاک، 2 اہلکار زخمی
24/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11857 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9173 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7453 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5251 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C