پنجاب حکومت نے بلوچ لانگ مارچ کو لاہور میں روک دیا
👁️ 798 بار دیکھا گیا
پنجاب حکومت نے بلوچ لانگ مارچ کو لاہور میں روک دیا
لاہور (ڈیلی اردو/ڈی پی اے): کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب جانے والے بلوچوں کے "حقوق بلوچستان لانگ مارچ" کو لاہور میں روک دیا گیا ہے۔ مارچ کی قیادت جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور "حق دو تحریک" کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کر رہے ہیں۔ لانگ مارچ میں 500 سے زائد افراد شریک ہیں، جنہوں نے پانچ روز قبل کوئٹہ سے سفر کا آغاز کیا۔
مارچ کا مقصد بلوچ عوام کے بنیادی حقوق، لاپتا افراد کی بازیابی، سرحدوں کی بحالی، چیک پوسٹوں پر تذلیل کا خاتمہ اور معدنیات پر حق کا مطالبہ کرنا ہے۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ وہ پرامن انداز میں اپنے آئینی و جمہوری حقوق کی خاطر اسلام آباد جانا چاہتے ہیں۔
منگل کی صبح جب شرکاء لاہور کے منصورہ مرکز سے نکلنے لگے تو پولیس نے انہیں روک لیا۔ ملتان روڈ بند کر دی گئی، اور پولیس، لیڈیز فورس، واٹر کینن و قیدیوں کی گاڑیاں موقع پر تعینات کی گئیں۔ پولیس نے تمام راستے بند کر دیے اور شرکاء کو باہر آنے کی اجازت نہ دی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کروائی، لیکن بلوچ قیادت نے اسے مسترد کر دیا، یہ کہہ کر کہ صوبائی حکام کے پاس اختیار نہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ سے فون پر بات کی اور ثالثی کی اپیل کی۔
مولانا ہدایت الرحمن نے الزام لگایا کہ انہیں لانگ مارچ سے پیچھے ہٹنے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور ایک سینئر پولیس اہلکار نے انہیں جانی نقصان کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “میڈیا پر ہمارا بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، لیکن عوام کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔”
جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے حکومت کی کارروائی کو "اوچھے ہتھکنڈے" قرار دے کر شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ مظاہرین کو بغیر رکاوٹ آگے بڑھنے دیا جائے۔
لانگ مارچ کی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہر صورت میں بدھ کی صبح اسلام آباد روانہ ہوں گے، چاہے حکومت راستہ دے یا گرفتار کر لے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ : سلارزئی کے مقام پر فورسز کی کارروائی، داعش سے وابستہ اہم دہشتگرد ہلاک
15/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
کابل میں طالبان کی کارروائی، 20 سے زائد خواتین و لڑکیوں کی گرفتاری
15/September/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
تعز، الحدیدہ اور مأرب میں حوثی باغیوں کی کارروائیاں، 150 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی اور 85 ہزار بے گھر ہونے کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5164 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C