پنجاب سے تعلق: بارکھان میں شناخت کے بعد سات مسافر ہلاک کر دیے گئے
👁️ 63 بار دیکھا گیا
پنجاب سے تعلق: بارکھان میں شناخت کے بعد سات مسافر ہلاک کر دیے گئے
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم مسلح افراد نے سات مسافروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ہے۔
یہ واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب رڑکن کے علاقے میں پیش آیا۔
ڈپٹی کمشنر بارکھان وقار خورشید نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ اس علاقے میں نامعلوم افراد نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی ایک مسافر بس پر فائرنگ کرکے اس کو روکا۔
ان کا کہنا تھا کہ بس کے رکنے کے بعد مسلح افراد بس میں داخل ہوئے اور شناخت کے بعد سات افراد کو بس سے نیچے اتار کر فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاک ہونے والے مسافروں کا تعلق پنجاب سے تھا۔
رواں سال پنجاب اور بلوچستان کے درمیان شاہراہ پر یہ اپنی نوعیت کا پہلا بڑا واقعہ ہے۔
اس سے قبل گذشتہ سال اگست کے مہینے میں بارکھان سے متصل ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ ہاشم میں اسی شاہراہ پر گاڑیوں سے 22 مسافروں کو اتار کر ہلاک کیا گیا تھا۔
ان میں سے 20 کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9198 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5293 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C