پنجاب: لاہور ہائی الرٹ! 3 خودکش بمبار شہر میں داخل
👁️ 241 بار دیکھا گیا
پنجاب: لاہور ہائی الرٹ! 3 خودکش بمبار شہر میں داخل
لاہور (نمائندہ ڈیلی اردو) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ الرٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک کمانڈر تین خودکش حملہ آوروں سمیت شہر پہنچ چکا ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق مصدقہ اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ کالعدم تنظیم کا کمانڈر آصف عمر 25 فروری سے 3 مارچ 2026 کے دوران لاہور میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر چکا ہے۔
الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کمانڈر تین خودکش بمباروں کے ہمراہ وادی تیراہ کے راستے لاہور پہنچا، جنہیں افغانستان کے علاقے پکتیکا میں تربیت دی گئی۔ مزید کہا گیا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے 3 سے 4 مقامی سہولت کار اس گروہ کی معاونت کر رہے ہیں۔
دستاویز کے مطابق مشتبہ عناصر اہداف کی ریکی مکمل کر چکے ہیں اور خودکش جیکٹس، اسلحہ، بارودی مواد اور ایک رکشہ بھی حاصل کر لیا گیا ہے، جبکہ بارود سے بھری گاڑی کو VBIED (وہیکل بورن امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس) کے طور پر استعمال کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات، ناکہ بندی اور جامع چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔ شہر بھر میں حساس مقامات کی نگرانی بڑھانے اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 405 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 501 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9013 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4904 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4555 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3761 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3633 بار دیکھا گیاروس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 2872 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C