پنجاب: میانوالی میں سی ٹی ڈی آپریشن میں 6 مبینہ عسکریت پسند ہلاک
👁️ 221 بار دیکھا گیا
پنجاب: میانوالی میں سی ٹی ڈی آپریشن میں 6 مبینہ عسکریت پسند ہلاک
لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی کے دوران چھ مبینہ عسکریت پسند اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جبکہ آٹھ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔ چاپڑی ڈیم کے قریب شدت پسندوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں چھ مبینہ عسکریت پسند اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ، تین دستی بم، چھ ایس ایم جی رائفلز، 200 گولیاں اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا۔
ڈیلی اردو کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے مبینہ عسکریت پسندوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔
سی ٹی ڈی نے اعلان کیا ہے کہ فرار ہونے والے عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے لیے تلاش اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے دارالحکومت میں فوجی ہیڈکوارٹر میں دھماکا، نوعیت معلوم نہ ہوسکی
01/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
اپر کرم میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ڈرائیور محفوظ رہا
01/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11881 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5337 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C