پنجاب میں ایک ماہ کے دوران 49 دہشت گرد گرفتار، سی ٹی ڈی کا دعویٰ
👁️ 236 بار دیکھا گیا
پنجاب میں ایک ماہ کے دوران 49 دہشت گرد گرفتار، سی ٹی ڈی کا دعویٰ
لاہور (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں ایک ماہ کے دوران بڑے پیمانے پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کیے، جن کے نتیجے میں 49 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران 425 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جو لاہور، راولپنڈی، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، چکوال، گجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، ساہیوال، چنیوٹ، پاکپتن، خوشاب، نارووال، سیالکوٹ، اٹک اور وہاڑی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں انجام دیے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے وابستہ ایک مبینہ ایجنٹ مجتبیٰ کو بھی گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور حساس و اہم عمارتوں کے نقشے برآمد ہوئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈز، آئی ای ڈی بم، ڈیٹونیٹرز، حفاظتی فیوز وائر، پمفلٹس، نقدی اور دیگر حساس سامان بھی برآمد کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ عناصر مختلف مقامات پر دہشت گردانہ کارروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ ایک ماہ کے دوران 6 ہزار 131 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن میں 599 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ 2 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ محفوظ پنجاب کے ہدف پر عملدرآمد جاری ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ادارہ مکمل طور پر پرعزم ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے دارالحکومت میں فوجی ہیڈکوارٹر میں دھماکا، نوعیت معلوم نہ ہوسکی
01/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اپر کرم میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ڈرائیور محفوظ رہا
01/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11881 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5337 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C