پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ، کالعدم گروہوں نے پاکستان میں حملے بڑھانے کی دھمکی دی
👁️ 305 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ، کالعدم گروہوں نے پاکستان میں حملے بڑھانے کی دھمکی دی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان میں کالعدم قرار دیے جانے والے شدت پسند گروہوں کی جانب سے لاہور میں مبینہ دہشتگردی کے منصوبے سے متعلق سکیورٹی تھریٹ اور پاکستان، افغانستان سرحدی کشیدگی کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
اہم سرکاری عمارتوں، خصوصاً حساس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تنصیبات کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
لاہور سمیت صوبے بھر میں پولیس اور دیگر اداروں کی سکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ بعض اہم عمارتوں کے سامنے سے گزرنے والی شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔ عمارتوں میں داخل ہونے والوں کی جامع تلاشی اور مکمل ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔
شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی نگرانی سخت کر دی گئی ہے اور مشکوک گاڑیوں کی تلاشی کے ساتھ ان کا ریکارڈ محفوظ کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے اپنے پلیٹ فارمز پر ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں ملحقہ گروہوں کو پاکستان، خصوصاً سندھ اور پنجاب میں حملوں کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسی طرح کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود اور جماعت الاحرار اور اتحاد المجاہدین کے کمانڈر حافظ گل بہادر کے تحریری بیانات کے بعد آڈیو پیغامات بھی سامنے آئے ہیں، جن میں امیروں، کمانڈروں اور جنگجوؤں کو افغان طالبان کی حمایت میں میدان میں آنے اور پاکستان میں بڑے حملے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات مکمل رکھے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ مکرمہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ مسترد، سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا
02/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5339 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C