پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 11 دہشت گرد گرفتار
👁️ 47 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 11 دہشت گرد گرفتار
لاہور (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر سمیت 11 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ لاہور، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، نارووال اور جہلم میں 135 کارروائیاں کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق افغانستان سے تربیت یافتہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم کمانڈر کو بہاولپور سے گرفتار کیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں گل شادین،کاظم، نواب، اسامہ، اعجاز، ظہیر، مصطفیٰ خان اور رسول خان شامل ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز جیکٹ،آئی ای ڈی بم 2، ڈیٹونیٹر 11،حفاظتی فیوز 17، پرائما کارڈ اور نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رے تھے، رواں ہفتے790 کومبنگ آپریشنز کے دوران 80 مشتبہ افراد گرفتار کیے،کومبنگ آپریشنز میں 33546 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی،سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے۔دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا المخا کے قریب سعودی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
24/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا نے جدید 240 ملی میٹر راکٹ لانچر کا تجربہ کرلیا
24/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
افغانستان میں 10 مقامات پر پاکستانی ڈرون و فضائی حملے، قندھار میں بھی دھماکوں کی آواز
24/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا میں کشیدگی پھر بڑھ گئی، تیگرائی فورسز کا ایئرپورٹ پر قبضہ، سات مسلح گروپ متحد
24/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس کا خفیہ آپریشن، مبینہ طور پر 2 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9171 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7452 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5249 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C