روسی صدر پوٹن کی طرف سے جنگ بندی ایک ’کھیل‘ ہے، یوکرینی صدر
👁️ 124 بار دیکھا گیا
روسی صدر پوٹن کی طرف سے جنگ بندی ایک ’کھیل‘ ہے، یوکرینی صدر
کیف (ڈیلی اردو /ڈی ڈبلیو )یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے اعلان کردہ تین روزہ جنگ بندی کو ’ڈرامہ‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ تاہم انہوں نے پیش کش کی ہے کہ کییف حکومت ایک مکمل جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔
یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے جمعے کو چند صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت میں کہا، ”یہ ان (روس) کی طرف سے ایک ڈرامائی کارکردگی ہے۔‘‘ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین ” نو مئی کو پوٹن کی طرف سے اپنی تنہائی ختم کرنے کے لیے خوشگوار ماحول بنانے کے کھیل‘‘ میں حصہ نہیں لے گا۔
نو مئی کو کچھ غیر ملکی رہنما روس میں دوسری عالمی جنگ کے حوالے سے ہونے والی ایک یادگاری تقریبات میں حصہ لینے کے لیے ماسکو جائیں گے۔
یوکرین میں روس کی تین روزہ جنگ بندی کی تجویز کو اس کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ تعطیل کے دوران یوکرین ماسکو میں کوئی حملہ نہ کرے۔
نو مئی کو ماسکو میں ریڈ اسکوائر پر ایک عظیم الشان فوجی پریڈ ہوتی ہے اور روسی رہنما قوم سے خطاب کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ روس نے اب تک کییف اور واشنگٹن کی طرف سے تجویز کردہ 30 روزہ غیر مشروط جنگ بندی کو مسترد کر رکھا ہے۔
سالانہ تقریب میں کون کون شریک ہو گا؟
روسی صدر دفتر کریملن کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ سمیت تقریباً 20 ممالک کے رہنماؤں نے رواں سال کی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کی ہے۔
زیلنسکی نے کہا کہ کچھ ممالک نے کییف سے رابطہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روس جا رہے ہیں اور انہوں نے تحفظ کی درخواست بھی کی ہے۔ اس تناظر میں زیلنسکی نے جواب دیا، ” نو مئی کو روس جانے والے تمام ممالک کے لیے ہماری پوزیشن بہت سادہ ہے، ہم روس کی سرزمین پر ہونے والے واقعات کی ذمہ داری نہیں لے سکتے۔‘‘
زیلنسکی نے کہا، ”روس خود اپنی طرف سے مختلف اقدامات کر سکتا ہے، جیسے آگ زنی، دھماکے اور پھر ہمیں موردِ الزام ٹھہرایا جا سکتا ہے۔‘‘
روسی حکام نے اس موقع کے لیے بڑے پیمانے پر جشن کا وعدہ کیا ہے، جس کے دوران پوٹن یوکرین میں لڑنے والے اپنے فوجیوں کے لیے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
روسی فوجیں کئی محاذوں پر مشکل سے پیش قدمی کر رہی ہیں جبکہ ماسکو اور کییف نے اپنے فضائی حملوں میں اضافہ کر رکھا ہے۔
دریں اثنا روس نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ صدر پوٹن کی طرف سے تین روزہ جنگ بندی کا مقصد صرف یہ جانچنا ہے کہ آیا یوکرین ”روس کے ساتھ امن‘‘ کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسے جنگ بندی کے حوالے سے پیش رفت نظر نہ آئی تو وہ مذاکرات کی کوششوں کو ترک کر سکتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ واشنگٹن ”تین دن کے وقفے کے بجائے، جس میں آپ کچھ اور منائیں، ایک مکمل اور پائیدار جنگ بندی اور اس تنازعے کے خاتمے‘‘ کا خواہش مند ہے۔ بروس نے کہا کہ یہ فیصلہ بالآخر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر منحصر ہے کہ وہ سفارتی کوششوں کو آگے بڑھائیں۔
ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد روس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی پالیسی شروع کی، جس کا نتیجہ 28 فروری کو وائٹ ہاؤس میں زیلنسکی کے ساتھ ایک عوامی تنازع کی شکل میں نکلا، جہاں دونوں رہنما یوکرین کے معدنی وسائل تک امریکی رسائی کے بدلے ”یوکرین کے تحفظ کے معاہدے‘‘ پر دستخط کرنے والے تھے۔
یوکرین نے اس کے بعد معاہدے پر نظرثانی کی، جس کے تحت واشنگٹن اور کییف یوکرین کے اہم معدنی وسائل پر مشترکہ سرمایہ کاری کریں گے۔
زیلنسکی نے جمعہ کو کہا کہ یہ معاہدہ دونوں فریقین کے لیے فائدہ مند ہے اور یوکرین کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے، حالانکہ اس معاہدے میں کییف کے لیے کوئی ٹھوس سکیورٹی ضمانتیں شامل نہیں ہیں۔ یہ بیان اپریل کے آخر میں ویٹی کن میں پوپ فرانسس کے جنازے سے قبل ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے بعد آیا، جو ان کی واشنگٹن میں ‘تلخ بحث‘ کے بعد پہلی ملاقات تھی۔ زیلنسکی نے جمعہ کو کہا، ”یہ ہماری اب تک کی تمام بات چیت میں سب سے بہترین تھی۔ مجھے یقین ہے کہ ویٹی کن میں ہماری ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے چیزوں کو کچھ مختلف انداز سے دیکھنا شروع کر دیا ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 1115 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، ’را‘ سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتار
01/August/2026 👁️ 282 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تاجروں کا سیکیورٹی بحران پر وزیر داخلہ سے اہم ملاقات
01/August/2026 👁️ 185 بار دیکھا گیا
بنوں میں امن کمیٹی عمائدین پر ڈرون حملہ، 5 افراد زخمی
01/August/2026 👁️ 408 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان لوئر میں کرفیو نافذ، بازار بند، آمدورفت پر پابندی عائد
01/August/2026 👁️ 373 بار دیکھا گیا
دہشت گردوں سے مذاکرات کی گنجائش نہیں، ہتھیار ڈالنا ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
01/August/2026 👁️ 431 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4883 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3750 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3623 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2607 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2350 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C