پی ٹی آئی کی حکومت آصف زرداری کو قتل کروانا چاہتی ہے، بلاول بھٹو
👁️ 40 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی کی حکومت آصف زرداری کو قتل کروانا چاہتی ہے، بلاول بھٹو
لاہور (ڈیلی اردو) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت زرداری کو مارنا چاہتی ہے، حکومت بہتری لانے کے بجائے معاملات مزید بگاڑ رہی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت صدر آصف زرداری کو قتل کروانا چاہتی ہے، جان بوجھ کر سابق صدر زرداری کو حاضری سے استثنٰی نہیں دیا جا رہا۔ ہم این آر نہیں چاہتے ہیں کیسز ہیں تو سزا دیں، اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کا عندیہ دے دیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ میرے والد کو پی ٹی آئی مروانا چاہتی ہے اس سے پہلے بھی جیل میں ادویات نہیں دی جاتی رہیں، ایک عدالت نے وائرس کی وجہ سے ریلیف دیا، دوسری عدالت نہیں دے رہی جبکہ پی ٹی آئی صدر زرداری کو کورونا کروانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب! ہمت ہے تو سامنے آکر مقابلہ کریں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان پورے ملک کے وزیراعظم بننے کو تیار نہیں، عمران خان سوشل میڈیا کے وزیراعظم بنے ہوئے ہیں، اس کٹھ پتلی کو وزیراعظم ہاؤس سے کھینچ کر باہر پھینکنا ہوگا، معیشت اور دیگر شعبوں میں حکومت کی کوئی پالیسی نہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلا این آر او اپنی بہن علیمہ خان کو دیا، عمران نیازی کے پاکستان میں 270 ارب کی کرپشن ہوئی اس کا حساب دیں، شوگر کمیشن بھی ایک این آر او تھا جو بزدار، ترین اور اسد عمر کو دیا گیا، حکومت کی ہر پالیسی میں این آر او ہے، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق 270 ارب روپے کی کرپشن ایک سال میں ہوئی۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ حکومت پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کو بیچ کر اپنے فرنٹ مینز کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے، تحریک انصاف کی حکومت این آئی سی وی ڈی کے مقابلے میں کسی اسپتال کانہ بتا سکی، مشرف کے 2002 کے این آر او سے استفادہ کرنیوالوں میں عمران خان بھی شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی ناکامی، پنجاب کے عوام کیوں اٹھائیں، وفاق کی طرف سے پنجاب کے ساتھ بھی ناانصافی ہورہی ہے، وفاقی حکومت کی ناکامی کا بوجھ بھی پنجاب اٹھارہا ہے، سندھ میں ہم نے مشکل صورتحال میں کامیابی حاصل کی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم اس کٹھ پتلی حکومت کو مسلسل ٹف ٹائم دیتے رہیں گے، زرداری صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں لیکن نیب چاہتا ہے کہ وہ پیش ہوں، خورشید شاہ بھی جیل میں ہیں، ان پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔
چیئرمین پی پی نے کہاکہ بجٹ پی ٹی آئی ایم ایف اور امیروں کا بجٹ ہے، بجٹ سے نظر آرہا ہے تعلیم، صحت، بےروزگاری ان کی ترجیح نہیں، وزیراعظم نے صرف تاجروں، صنعت کاروں سے ملاقاتیں کی ہیں، عمران خان ہمارے سامنے آنے کو تیار نہیں، ہمیں ایک بالغ وزیراعظم کی ضرورت ہے جو پاکستان کے مسائل کا سامنا کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو احساس نہیں کہ کورونا کتنا سنجیدہ معاملہ ہے، وزیراعظم نے آج تک ڈاکٹرز طبی عملے سے ملاقات نہیں کی، پی ٹی آئی کی حکومت غریبوں کا نام لے کر امیروں کو فائدہ پہنچاتی ہے، جب پٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں تب بھی عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا، پٹرول بم گرا کر پاکستانیوں کی جیب پر ڈاکا ڈالا گیا ،بجٹ پاس ہونے سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا غیر قانونی نوٹی فکیشن جاری کیا۔
بلاول کا کہنا تھا کہ حکومت نے شروع دن سے کورونا سے نمٹنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا، دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کورونا کیسز اور ہلاکتیں کم ہورہی ہیں، یہ جھوٹ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، انخلا آپریشن معطل
26/June/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر میں دھماکا، ایک شخص ہلاک
26/June/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات سے اغوا ہونے والے اے ایس ایف ڈپٹی ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد
25/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
کشمیر میں بھارتی فوج پر کِشتواڑ پولیس اسٹیشن پر حملے کا مقدمہ درج، اعلیٰ فوجی افسران نامزد
25/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
پاکستان بھر میں عاشورہ محرم کے موقع پر سخت سکیورٹی، ہزاروں اہلکار تعینات
25/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4628 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2134 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1925 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C