چھ ماہ میں 6 جنگوں کا تصفیہ، یوکرین تنازع کا حل میری ترجیح، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 283 بار دیکھا گیا
چھ ماہ میں 6 جنگوں کا تصفیہ، یوکرین تنازع کا حل میری ترجیح، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے چھ ماہ میں چھ جنگوں کا تصفیہ کیا، جن میں سے ایک ایٹمی جنگ میں بدل سکتی تھی۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’اس کے باوجود مجھے وال سٹریٹ جنرل سمیت دیگر بہت سی جگہوں پر جو پڑھنے اور سننے کو مل رہا ہے اس سے لگتا ہے کہ انھیں صورتحال کا کوئی اندازہ نہیں ہے۔‘
امریکی صدر نے اپنے بیان میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع پر بھی بات کی اور کہا کہ ’مجھے بتائیں کہ میں اس میں کیا برا کر رہا ہوں۔ یہ سابق صدر جو بائیڈن کی جنگ تھی، نہ کہ میری۔ میں تو اسے مزید بڑھانے کے بجائے ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔‘
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’مجھے ان لوگوں کے مشوروں کی ضرورت نہیں جو سالہا سال سے ان تنازعات میں شامل ہیں اور کبھی انہیں ختم کرنے کی کوشش نہیں کی۔ یہ بیوقوف لوگ ہیں جو موجودہ یوکرین اور روسی تنازع کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔‘
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ’تمام تر تنقید کے باوجود میں اس تنازع کا حل نکالوں گا اور میں نے ہمیشہ ایسا ہی کیا ہے۔‘
صدر نے کہا کہ ’کل وائٹ ہاؤس کے لیے ایک بڑا دن ہوگا۔ اتنی بڑی تعداد میں یورپی رہنما کبھی ادھر جمع نہیں ہوئے۔ ان کی میزبانی میرے لیے باعث فخر ہے۔‘
ٹرمپ نے ’فیک نیوز میڈیا‘ اور ڈیموکریٹ پارٹی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر صورت میں ان کی کامیابی کو کم تر دکھانے کی کوشش کریں گے۔
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے یورپی رہنماؤں کی وائٹ ہاؤس آمد بھی شروع ہو گئی ہے۔ اس موقع پر برطانیہ کے وزیر اعظم سر کیئر سٹامر، جرمن چانسلر فریڈرک مرز، یورپین کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین، نیٹو سربراہ مارک روٹے اور اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا ملونی سمیت دیگر رہنما موجود ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات میں دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ، ایلیٹ فورس اہلکار ہلاک
29/July/2026 👁️ 254 بار دیکھا گیا
خضدار: مسلح دہشت گردوں نے چار مزدور اغوا کر لیے
29/July/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور داعش کے درمیان جھڑپیں، متعدد ہلاکتیں
29/July/2026 👁️ 322 بار دیکھا گیا
کیچ: مسلح دہشت گردوں نے ایک مزدور کو ہلاک، چھ کو اغوا کر لیا
29/July/2026 👁️ 255 بار دیکھا گیا
بارکھان میں دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی مرید بگٹی ہلاک، گن مین زخمی
29/July/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
چاغی میں سات گاڑیاں نذر آتش، نوشکی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، کرفیو نافذ
29/July/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8992 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4865 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3740 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3610 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2596 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2340 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C