چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکا اس کا دفاع کرے گا، صدر جو بائیڈن
👁️ 44 بار دیکھا گیا
چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکا اس کا دفاع کرے گا، صدر جو بائیڈن
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) ایک ایسے وقت جب چین خطے پر خود کو مسلط کر نے کی کوشش میں ہے امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا جزیرے کی حفاظت کے لیے پر عزم ہے۔ یہ بیان بظاہر سرکاری پروٹوکول کے برعکس نظر آتا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے 21 اکتوبر جمعرات کے روز کہا کہ بیجنگ کی جانب سے جزیرہ تائیوان پر بڑھتے ہوئے فوجی اور سیاسی دباؤ کے تناظر میں، امریکا تائیوان کے دفاع کا ”عزم” رکھتا ہے۔ چین اور تائیوان سے متعلق امریکا کی جو پالیسی رہی ہے اس تناظر میں بظاہر یہ بیان سرکاری پرٹوکول کے بر عکس ہے۔
صدر جو بائیڈن نے سی این این کے زیر اہتمام منعقدہ ایک ٹاؤن ہال تقریب میں کہا کہ امریکا تائیوان کے دفاع کے لیے آئے گا، جس نے چین کی خود مختاری کو قبول کرنے کے لیے بیجنگ کی جانب سے بڑھتے ہوئے فوجی اور سیاسی دباؤ کی شکایت کی ہے۔
اپنے قوانین کے تحت واشنگٹن تائیوان کو اپنے دفاع کے لیے ذرائع فراہم کرنے کا پابند تو ہے، تاہم وہ اس حوالے سے طویل عرصے سے اس ”مبہم اسٹریٹیجک” پالیسی پر عمل پیرا ہے کہ آیا وہ چینی حملے کی صورت میں فوجی مداخلت کرے گا یا نہیں۔
تائیوان پالیسی پر اختلافات
رواں برس اگست میں جب امریکی صدر نے اپنے ایک بیان سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی تھی کہ اگر چین تائیوان پر حملہ کرتا ہے تو امریکا اس کا دفاع کرے گا، اس کے فوری بعد ایک اعلی عہدیدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تائیوان کے حوالے سے امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی ساکھ کا دفاع کرنے کی کوشش میں کہا، ”چین، روس اور باقی دنیا کو بھی معلوم ہے کہ دنیا کی تاریخ میں، ہم سب سے طاقت ور فوجی قوت ہیں۔”
ان کا مزید کہنا تھا، ”آپ کو جس چیز کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ آیا وہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہوں گے یا نہیں،
جو کہ انہیں ایسی پوزیشن میں لا کھڑا کرے جس کے سبب وہ سنگین غلطی کر سکیں۔”
انہوں نے کہا، ”ہم چین کے ساتھ سرد جنگ کے قائل نہیں ہیں۔ ہم بس یہ چاہتے ہیں کہ چین یہ بات سمجھ لے کہ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں اور یہ کہ ہم اپنے خیالات بھی تبدیل کرنے والے نہیں ہیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C